کھٹے ڈکار کا علاج - کھٹے ڈکار کیوں آتے ہیں؟ جانیئے ان کو ختم کرنے کی 5 آسان گھریلو ٹپس اور پائیں فوری ریلیف

کھانا کھانے کے بعد ہمیں ڈکار آتا ہے اوریہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ہم جو چیز کھاتے ہیں اس کے ساتھ ہوا بھی ہمارے معدے میں جاتی ہے اور وہی پھر ڈکار کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔گیسٹرک آف میانمی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ:
'' ہمارے کھانے کے ساتھ 15کیوبک سینٹی میٹر ہوا بھی پیٹ کے اندر جاتی ہے اور معدہ ہوا کی اتنی بڑی مقدار کو اندر نہیں رکھ سکتا اس لئے ہوا منہ کے راستے ڈکار کی صورت میں واپس پلٹ جاتی ہے۔
کبھی ڈکار کم اور کبھی زیادہ آتے ہیں ، اکثر اوقات زیادہ ڈکار پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آتی ہیں کیونکہ پیٹ کھانے کو ہضم نہیں کر رہا ہوتا ارو معدہ کھانے سے اتنا بھر چکا ہوتا ہے کہ اب ہوا کا اندر گُزر مشکل ہو جاتا ہے اور یوں ڈکار آتے ہیں۔ اور ایسی صورت میں کھٹے ڈکار بھی آتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو متلی اور قے بھی آنے لگتی ہے۔

کھٹے ڈکار کیوں آتے ہیں؟

ماہرین بتاتے ہیں کہ : ''تیزابیت کی وجہ سے مائع منہ کی طرف آتے ہوئے اپنے ساتھ ہوا بھی لاتا ہے۔ڈکاروں کی زیادہ تعداد کی ایک اور وجہ ہماری چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی مقدار کا بڑھنا اور کھٹے ڈکار وں کا آنا ہے۔''

گھریلو ٹپس:

٭ پودینے کی چائے:

کھٹے ڈکار آنے کی صورت میں آپ پودینے کی چائے بنا کر استعمال کریں لیکن اس میں چینی نہ ڈالیں، آپ کو کالا نمک ڈال کر پی لیں، 15 منٹ تک آپ کی زبان کا ذائقہ خراب رہے گا مگر اس کے بعد کھٹی ڈکاروں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

٭ لیموں :

لیموں تیزابیت کو دور کر نے میں مدد دیتا ہے، اس کا رس پیئیں یا پھر اس کو چھلکوں سمیت چبا کر کھائیں یہ دونوں طرح فائدے مند ہے، اس سے نہ صرف آپ کے معدے میں جلن ختم ہوگی بلکہ کھانا بھی جلدی ہی ہضم ہو جائے گا۔

٭ پیاز کا پانی:

کھٹے ڈکار آنے کی صورت میں آپ پیاز کے پانی کو لیموں کے رس کے ساتھ دو چمچ پی لیں تو اس سے معدہ جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے اور ممکن ہے کہ قے بھی ہو جائے ، مگر فوری آپ کو ریلیف ملے گا کیونکہ پیاز کے رس میں تیزی اینٹی بیکٹریل کی ہے جس کو پینے سے جلدی ہی فائدہ ہوتا ہے۔

٭ اجوائن:

اجوائن کے پاؤڈر کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے پیٹ کے تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں آپ بھی اس ٹپ کو استعمال کریں اور کھٹے ڈکاروں سے جان چھڑائیں۔

٭ ادرک:

ادرک ہر مسئلے میں ہماری مدد کرتی ہے، کھٹے ڈکار آئیں تو ادرک کا ایک ٹکڑا کچھ دیر منہ میں رکھنے کے بعد چبا کر کھائیں اس سے جسم سے فاضل مادوں کا اخراج بھی جلدی ہوگا اور جسم کو طاقت بھی ملے گی۔
آپ بھی ان ٹپس کو استعمال کریں اور ہمیں کے-فوڈ کے فیس بک پیج پر اپنے مسائل اور ان کے حل سے متعلق آگاہ کریں۔

Khatty Dakar Kiyun Atay Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khatty Dakar Kiyun Atay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatty Dakar Kiyun Atay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18264 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھٹے ڈکار کا علاج - کھٹے ڈکار کیوں آتے ہیں؟ جانیئے ان کو ختم کرنے کی 5 آسان گھریلو ٹپس اور پائیں فوری ریلیف

کھٹے ڈکار کا علاج - کھٹے ڈکار کیوں آتے ہیں؟ جانیئے ان کو ختم کرنے کی 5 آسان گھریلو ٹپس اور پائیں فوری ریلیف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھٹے ڈکار کا علاج - کھٹے ڈکار کیوں آتے ہیں؟ جانیئے ان کو ختم کرنے کی 5 آسان گھریلو ٹپس اور پائیں فوری ریلیف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔