دن بھر گھر سے باہر رہنے کی وجہ سے مرد حضرات کی جلد سیاہ ہو جاتی ہے ۔۔ جانیئے مرد کون سے گھریلو نسخے آزما کر سیاہ جلد سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں؟

خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات کی جلد اور ان کی خوبصورتی پر بات کرنا بھی انتہائی اہم ہے، مردوں کی جلد خواتین کی بانسبت سخت اور بےحد خراب ہو جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد کمانے کے لئے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔
ایسے میں خواتین کی طرح مردوں کی جلد کو صاف، سیاہی سے پاک، نرم و ملائم اور خوبصورت بنانے کے لئے چند گھریلو نسخے کام آ سکتے ہیں، وہ کونسے نسخے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

• مردوں کی جلد کو خوبصورت بنانے اور سیاہ رنگت سے نجات کے طریقے

• ایکسفولیٹ

عورت ہو یا مرد دونوں کی جلد کے لئے ایکسفولیشن بہت ضروری ہے، کسی بھی اچھے پراڈکٹ کے اسکرب سے یا پھر گھریلو بنائے ہوئے اسکرب سے چہرے، ہاتھوں اور گردن کی جلد کا مساج کریں اس سے مردہ سیلز جلد سے دور ہوں گے اور رنگت میں نکھار آئے گا ساتھ ہی میل اور سورج کی شعاعوں سے پہنچنے والے نقصانات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

• تیل کا استعمال

جلد کی نمی کو بحال کرنے اور جلد کو گہرائی سے صاف کرنے کے لئے تیل کا استعمال ضروری ہے، ناریل کا تیل، بادام کا تیل یا پھر ٹی ٹری آئل ان سے چہرے اور گردن کی جلد کا مساج آپ کی جلد کی سیاہی دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، کم سے کم ہفتے میں 3 مرتبہ ان تیلوں سے جلد کا مساج کریں۔

• ماسک کا استعمال

چہرے اور گردن کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اور ان کی سیاہ رنگت دور کرنے کے لئے جلد پر کم سے کم ہفتے میں 3 مرتبہ ماسک کا استعمال کرنا بےحد ضروری ہے السی کے بیجوں کا ماسک لگائیں، ٹماٹر میں لیموں اور بیسن ملا کر ماسک لگائیں یا پھر کسی اچھے بیوٹی پراڈکٹ کا ماسک لگائیں اس سے جلد ہائیڈریٹ ہوگی، نرم و ملائم اور صاف ہوگی۔

• ایلوویرا جیل

چہرے اور گردن پر اگر مرد حضرات روزانہ کی بنیاد پر پابندی سے ایلوویرا جیل لگا کر سوئیں تو اس سے جلد چمکدار، نرم و ملائم، رنگت صاف اور نکھری ہوئی ملے گی ساتھ ہی جلد کی سیاہی بھی دور ہوگی۔ سن اسکرین کا استعمال
جلد کو صاف، چمکدار، سیاہ رنگت سے دور اور سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ مرد گھر سے باہر نکلتے وقت، آفس جاتے وقت، کھیل کے وقت لازمی سن اسکرین کا استعمال کریں۔

• ہائیڈریشن اور غذا

مردوں کے لئے یہ بےحد ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت اور خوبصورتی کا خیال کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ہائیڈریٹ رہیں، ساتھ ہی انہیں تازہ پھلوں، سبزیوں اور ان کے رس کا استعمال کرنا چاہیئے، تاکہ قدرتی طور پر ان کی جلد اچھی ہو سکے۔

Man Face Beauty Cream

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Man Face Beauty Cream and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Face Beauty Cream to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3834 Views   |   16 Aug 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دن بھر گھر سے باہر رہنے کی وجہ سے مرد حضرات کی جلد سیاہ ہو جاتی ہے ۔۔ جانیئے مرد کون سے گھریلو نسخے آزما کر سیاہ جلد سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں؟

دن بھر گھر سے باہر رہنے کی وجہ سے مرد حضرات کی جلد سیاہ ہو جاتی ہے ۔۔ جانیئے مرد کون سے گھریلو نسخے آزما کر سیاہ جلد سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دن بھر گھر سے باہر رہنے کی وجہ سے مرد حضرات کی جلد سیاہ ہو جاتی ہے ۔۔ جانیئے مرد کون سے گھریلو نسخے آزما کر سیاہ جلد سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔