Amazing health benefits of Pine Nuts | Chilgoza

چلغوز ے کھانے کے حیرت انگیز فائدے
موسم سرما خشک میوہ جات کا موسم ہے اور ان میں سے ایک میوہ جو کہ مہنگا تو ہے لیکن انتہائی مفید بھی ہے اور وہ ہے چلغوزہ جس کے بے شمار فوائد ہیں ۔
آئیے ہم آپ کو چلغوزہ کے کچھ فوائدسے آگاہ کرتے ہیں ۔

چلغوزہ مقوی اعصاب ہے ۔بھوک بڑھاتا ہے ۔
لقوہ اور فالج میں اس کامسلسل استعمال مفید ہے ۔
پرانی کھانسی میں مغز چلغوزہ رگڑ کر شہد میں ملا کر چٹانا مفید ہوتا ہے ۔
مغز کھیر اور مغز چلغوزہ ہم وزن استعمال کرنے سے بند پیشاب جاری ہوجاتا ہے ۔
مغز چلغوزہ ، جریان ، یرقان اور درد گردہ میں بے حد مفید ہے ۔ اس کا کھانا جسمانی گوشت کو مضبوط کرتا ہے ۔
رعشہ اور جوڑوں کے درد میں مغز چلغوزہ صبح و شام ہمراہ پانی یا قہوہ یا چائے کے استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔

دل اور دماغ کو تقویت دیتا ہے ۔
دمہ میں بھی مغز چلغوزہ کو شہد کے ہمراہ رگڑ کر چٹانا مفید ہوتا ہے لیکن مریض کو چاولوں سے پرہیز کروانا ضروری ہو تا ہے ۔

گردہ کو طاقت دیتا ہے ۔
یہ جگر ، مثانہ اور آلات تناسل کے لیے بے حد مفید ہے ۔
سدے کھولتا ہے ۔
چلغوزہ دیر ہضم ہوتا ہے اس لیے مقدار سے زیادہ کھانے میں احتیاط ضروری ہے ۔
بلغمی مزاج والوں کے لیے سردیوں کا یہ ایک معتدل ٹانک ہے ۔
کھاناکھانے کے بعد اس کا استعمال مفید ہوتا ہے ۔
مغز چلغوزہ دودھ کے ہمراہ کھانے سے جسم موٹا ہوتا ہے ۔
گنٹھیا کے مرض میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے ۔
خون کے فساد کو دور کرتا ہے ۔
فالج اور رعشہ میں مغز چلغوزہ ایک تولہ اور شہد چھ ماشہ ملا کر کھلانا بے حد مفیدہے ۔
چلغوز ہ کے چھلکوں پر روغن سالگا ہوتا ہے جو چھیلتے وقت مغز کے ساتھ لگ جاتا ہے اور ایسے مغز کھانے سے معدے میں سوزش ہوجاتی ہے اور گلے کی خراش کا بھی احتمال ہوتا ہے ۔

Chilgoza Khane Ke Fayda

Pine nuts (chalghoza) are a kind of dry fruit which is getting very expensive and out of the reach of common people day by day. However this hardly available dry fruit have some very amazing health benefits which you are going to know in this article.
Pine nuts increases appetite (bhook) and so are good for those who want to gain some weight.
Pine nuts also prove to be very effective in cough when taken with honey. One who has joints problem should take pine nuts with water or black tea twice a day.
Eating pine nuts is also good for mental growth and effective for heart health. Pine nuts are good for kidney, liver and intestines as well as urinary bladder.
People who are too lean and want go increase weight should take pine nuts with milk to gain healthy weight and many more benefits lies in this small nut.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12895 Views   |   12 Mar 2018
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about Amazing health benefits of Pine Nuts | Chilgoza and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Amazing health benefits of Pine Nuts | Chilgoza) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.