خربوزہ پھیکا نکل آیا اب کون کھائے گا.. جانیں شکر ڈالے بغیر خربوزے کو میٹھا کرنے کے طریقے جس سے شوگر کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

اکثر لوگ افطار کے وقت فروٹ چاٹ نہیں بناتے کہ مہنگائی میں کیا ڈھیروں پھل خریدیں اس کے بجائے صرف خربوزہ لے لیتے ہیں کہ چلو یہ ذائقہ دار بھی ہے اور پانی کی کمی بھی پوری کرتا ہے۔ لیکن جب خربوزہ بھی پھیکا نکل آئے تو پھر کیا کریں؟ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو اسی حوالے سے بتایا جائے گا۔ یہ آرٹیکل خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لئے ہے کیونکہ ہم اس میں بنا چینی استعمال کیے ہی خربوزے کو میٹھا کرنے کے طریقے بتائیں گے۔

دار چینی پاؤڈر

خربوزے کو چھیل کر کاٹ لیں۔ اس میں پسی ہوئی دار چینی چھڑک دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ دار چینی کا ذائقہ ہلکی سی مٹھاس لئے ہوتا ہے جس سے خربوزہ بھی میٹھا ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ دار چینی پاؤڈر کے کئی فائدے بھی ہوتے ہیں جیسے نظام ہاضمہ اور قوت مدافعت بڑھانا۔ افطار میں اس کو کھانے سے تیزابیت کا اثر ختم ہوجائے گا۔

کوئی ایک میٹھا پھل

خربوزے کے ساتھ کوئی بھی ایک میٹھا پھل کاٹ کر ڈالیں جس کی مٹھاس سے خربازہ بھی میٹھا ہوجائے گا۔ یہ ٹرک خربوزے میں شکر ڈالنے سے بہتر ہے۔ اگر افطار سے کچھ گھنٹے قبل چیکو یا کیلا کاٹ کر خربوزے میں ملا کر فرج میں رکھ دیں تو خربوزے کا پانی دوسرے پھل کی مٹھاس جذب کر لے گا۔ افطار سے پہلے پھلوں کو پیالے میں اچھی طرح مکس کرلیں اور ٹھنڈے میٹھے پھلوں کا لطف اٹھائیں۔

نمک

پھل کے اوپر ہلکا سا نمک چھڑک دیں۔ یہ پھل کو میٹھا تو نہیں کرے گا لیکن کھاتے ہوئے خربوزے کی مٹھاس کو ابھار دے گا۔ لیکن کوشش کریں کہ نمک ہلکا سا ڈالیں کیونکہ یہ صحت کے لئے اچھا نہیں ہوتا۔

Kharboozy Ko Meetha Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kharboozy Ko Meetha Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kharboozy Ko Meetha Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4185 Views   |   09 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خربوزہ پھیکا نکل آیا اب کون کھائے گا.. جانیں شکر ڈالے بغیر خربوزے کو میٹھا کرنے کے طریقے جس سے شوگر کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

خربوزہ پھیکا نکل آیا اب کون کھائے گا.. جانیں شکر ڈالے بغیر خربوزے کو میٹھا کرنے کے طریقے جس سے شوگر کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خربوزہ پھیکا نکل آیا اب کون کھائے گا.. جانیں شکر ڈالے بغیر خربوزے کو میٹھا کرنے کے طریقے جس سے شوگر کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔