جلا ہوا لیموں چکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا ایسا فائدہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان

پیلے سنہری رنگ کا لیموں صرف دیکھنے میں نہیں بلکہ کھانے میں بھی الگ ہی ذائقہ دیتا ہے۔ اس رسیلے پھل کو لوگ سکنجبین بنانے سے لے کر کھانوں کا مزا دوبالا کرنے میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ قیمتی معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور لیموں کے چھلکے بھی اپنے اندر صحت کا خزانہ چھپائے ہوتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو لیموں کو جلا کر کھانے کے کچھ فائدے بیان کرنے جارہے ہیں جنھیں جان کر آپ بھی اسے استعمال کرنا پسند کریں گے۔

لیموں کی غذائی اہمیت

لیموں میں میگنیشیئم، وٹامن بی ٦، آئرن، وٹامن سی، کیلشیئم، وٹامن ڈی، کوبالامائن، پروٹین فائبر، سوڈیم پایا جاتا ہے۔ خاص طور پر وٹامن سی کی بھاری مقدار اس ننھے پھل میں موجود ہوتی ہے۔

جلا کر کھانے کے فائدے

لیموں کو کاٹ کر اسے تیز آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک اس کے کنارے ہلکے جلنا نہ شروع ہوجائیں۔ چاہیں تو ہلکا گرل کرلیں۔ اس عمل سے لیموں نرم ہوجاتا ہے اور رس پگھلنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا ذائقہ بھی مزید مزیدار ہوجاتا ہے۔

گلے کے امراض میں مفید

جلا ہوا لیموں چونکہ کھانے میں آسان ہوجاتا ہے اور ذائقہ بہت زیادہ کھٹا نہیں محسوس ہوتا اس لئے اسے گلے کے درد میں کھانے آرام ملتا ہے کیوں کہ لیموں کے اندر موجود وٹامن سی، گلے کی خراش اور کھانسی میں مفید ہوتا ہے۔ لیموں قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ ایسے لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جن کا بیماری کی وجہ سے منہ کا ذائقہ خراب یا ختم ہوچکا تھا۔ چند دن جلا ہوا لیموں چکھنے سے ان کے ٹیسٹ بڈز واپس لوٹ آئیں گے۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1837 Views   |   20 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جلا ہوا لیموں چکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا ایسا فائدہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جلا ہوا لیموں چکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کا ایسا فائدہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.