نزلہ زکام ہو یا ریشز۔۔ فضیلہ قاضی نے چھوٹے بچوں کے مسائل حل کرنے کے لئے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے بتا دیے

مائیں ہمیشہ اپنے بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہترین غذاؤں کا انتخاب کرتی ہیں اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے روایتی اور آزمودہ نسخے استعمال کرتی ہیں۔ اسی سلسلے میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو "گڈ مارننگ پاکستان" میں مشہور اداکاراؤں نے اپنی آزمودہ صحت مند تجاویز شیئر کیں، جنہوں نے ان کے بچوں کو توانا اور تندرست رکھنے میں مدد دی۔

اداکارہ کرن خان نے اپنے بچپن کا ایک دلچسپ قصہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی انہیں قبض سے بچانے کے لیے دو تین منقّے کھلاتی تھیں۔ کوئی بھی دوا کھلانے سے پہلے منقّے کی گھٹلی نکال کر اس کے اندر دوا رکھ کر کھلاتی تھیں تاکہ بچے اسے با آسانی کھا لیں۔

اداکارہ فضیلہ قیصر نے نزلہ زکام اور جلدی ریشز کا بہترین علاج بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیسی گھی بچوں کے لیے اکسیر ہے۔ ناک بند ہونے کی صورت میں دیسی گھی کو ہلکا سا گرم کرکے دو قطرے بچوں کی ناک میں ڈالنے سے فوری آرام ملتا ہے۔ اسی طرح پیمپر کے باعث جلد پر پڑنے والی خراشوں کے لیے کریم کے بجائے تھوڑا سا دیسی گھی لگائیں اور پھر پیمپر پہنائیں، ریشز ختم ہوجائیں گے اور جلد بھی نرم و ملائم رہے گی۔

اداکارہ غزل صدیق نے سردیوں میں بچوں کو نزلہ زکام سے بچانے کے لیے ایک خاص گھریلو نسخہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے بجائے ایک چوتھائی چمچ ادرک پاؤڈر کو خالص شہد کے ساتھ مکس کرکے بچوں کو معجون کی طرح چٹانا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے بلکہ بچوں کو موسمی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

Bachon Ko Nazlay Say Bachanay Kay Tarikay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachon Ko Nazlay Say Bachanay Kay Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Nazlay Say Bachanay Kay Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   840 Views   |   15 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نزلہ زکام ہو یا ریشز۔۔ فضیلہ قاضی نے چھوٹے بچوں کے مسائل حل کرنے کے لئے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے بتا دیے

نزلہ زکام ہو یا ریشز۔۔ فضیلہ قاضی نے چھوٹے بچوں کے مسائل حل کرنے کے لئے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے بتا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نزلہ زکام ہو یا ریشز۔۔ فضیلہ قاضی نے چھوٹے بچوں کے مسائل حل کرنے کے لئے آسان اور آزمودہ ٹوٹکے بتا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔