عیدالاضحی قریب ہے اور تقریباً تمام ہی لوگ اپنی جیب کے مطابق سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے گائے ، اونٹ ، دنبے کا بکرے کی قربانی کرتے ہیں ۔ عام طور پر جب ہم قربانی کا جانور اپنے گھر پر لے آتے ہیں تو ہماری اور ہمارے بچوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اس جانور کو زیادہ سے زیادہ کھانا کھلائیں اور اس کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔
یوں ہم اپنی محبت میں اس جانور کواس کی خوراک سے زیادہ کھلا دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے ہمارا قربانی کا یہ جانور بیمارہوجاتا ہے اسے لوز موش آتے ہیں اس کا ہاضمہ خراب ہوجاتا ہے اور پھر وہ کھانے سے منہ موڑ لیتا ہے ۔ اوریوں ہماری پریشانی بڑھ جاتی ہے ، تو ناظرین آج ہم آپ کو اس مسئلے کا حل بتاتے ہیں تاکہ اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کا جانور بیمار ہو تو آپ خود اس کا علاج کر سکیں ۔
۱۔ اگر قربانی کا جانور کچھ نہ کھارہا ہواور موشن کر رہا ہوتو اس کو کھانے میں کالا نمک ملا کر دیں یا آپ پانی میں کالا نمک ملا کر اس کو پلائیں ۔
۲۔ اگر جانور کو لو ز موش آرہے ہوں تو اس کو پرانا گڑ جو کہ کالے رنگ کا ہوتا ہے وہ کھلائیں یا پھر پانی میں اچھی طرح ملا کر پلادیں ۔
۳۔ اگر جانور کی طبیعت آپ کو ٹھیک نہیں لگ رہی اور وہ سست ہو گیا ہو تو آپ اس کے چارے میں کالا گڑ اور سونف مکس کرکے کھلائیں تو وہ ٹھیک اور چست ہو جائے گا۔
What if your qurbani animal suffers with digestion problem?
Here we are going to reveal some useful tips about how to heal digestion or stomach problem of your cow, goat or sheep.
These days everyone is having a qurbani animal at home. Whether it is cow, goat, sheep or camel, we all are very excited to fulfil the Sunnat e Ibrahimi.
But most of us never know what to if our animal gets ill of stomach?
So here are the tips about qurbani animal stomach problems in Urdu.