اتنی دیکھ بھال کرنے کے بعد بھی موتیا کے پودے میں پھول نہیں آتے؟ جانیئے 4 ایسی کمال کی ٹپس، جس سے آپ کا پودا پھولوں سے اور گھر خوشبو سے مہک جائے

چنبیلی جسے موتیا اور موگرا بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کا قومی پھول ہے۔ یہ بہت زیادہ اگنے اور کھلنے والا پودا ہے، اور ہمارے یہاں گھروں میں لگائے جانے والے پودوں میں سے ایک ہے۔ موتیا کی خوشبو بہت خوبصورت ہوتی ہے، اگر یہ آپ کے گھر میں لگا ہو تو اسکے پھولوں سے پورا گھر مہک جاتا ہے۔

لیکن بہت سے لوگوں کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ اسکی اتنی دیکھ بھال کرنے کے باوجود بھی اس میں پھول نہیں نکلتے ہیں، اور کچھ لوگوں کے یہاں تو یہ بہت جلدی سوکھ کر خراب ہوجاتا ہے۔ تو ایسا کیوں ہے اور اسے ٹھیک کرنے کیلیئے کیا کیا جائے؟

تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کچھ ایسی آسان سی ٹپس، جن پر عمل کرنے کے بعد آپ کا پودا پھولوں سے بھر جائے گا اور بہت اچھی طرح اسکی نشونما ہوگی۔

موتیا کے پودوں میں پھول اگانا:

۔ جو لوگ گھر میں موتیا کا پودا رکھتے ہیں انھیں چاہیئے کہ اسے سورج کی دھوپ میں رکھیں کیونکہ اگر اسے اچھی دھوپ نہیں ملے گی تو اسکی نشونما بھی نہیں ہوگی۔
۔ موتیا کے پودے کو ہمیشہ سیمنٹ یا مٹی کے گملے میں ہی لگائیں، پلاسٹک میں نہ لگائیں
۔ فروری کا مہینہ موتیا کے پودے کی چھٹائی کیلیئے سب سے اچھا ہے تو آپ کو خراب، کیڑا لگی، سوراخ والی اور پیلی ہوچکی پرانی پتیوں کی کٹائی کرنی ہے
۔ پودے کی مٹی اگر بہت پرانی ہوگئی ہے تو اسے لازمی تبدیل کریں
۔ کھاد تبدیل کرنے کے بعد اس میں ہلدی ڈالیں تا کہ اس میں فنگس نہ لگے
۔ موتیا کے پودے کو کیلشئیم کی ضرورت ہوتی ہے اور چونکہ اس میں سفید پھول آتے ہیں اسلیئے اس میں انڈے کے چھلکوں کو پیس کر اسکا پاؤڈر بنا کر لازمی ڈالیں
۔ اس پورے پروسیس (عمل) کے بعد اوپر سے تھوڑی اور کھاد ڈال کر اس میں پانی ڈال دیں
طریقہ کار کو اچھی طرح اسٹیپ بائے اسٹیپ سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

Motia Ka Poda Ugane Ki Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Motia Ka Poda Ugane Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Motia Ka Poda Ugane Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3835 Views   |   17 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اتنی دیکھ بھال کرنے کے بعد بھی موتیا کے پودے میں پھول نہیں آتے؟ جانیئے 4 ایسی کمال کی ٹپس، جس سے آپ کا پودا پھولوں سے اور گھر خوشبو سے مہک جائے

اتنی دیکھ بھال کرنے کے بعد بھی موتیا کے پودے میں پھول نہیں آتے؟ جانیئے 4 ایسی کمال کی ٹپس، جس سے آپ کا پودا پھولوں سے اور گھر خوشبو سے مہک جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنی دیکھ بھال کرنے کے بعد بھی موتیا کے پودے میں پھول نہیں آتے؟ جانیئے 4 ایسی کمال کی ٹپس، جس سے آپ کا پودا پھولوں سے اور گھر خوشبو سے مہک جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔