انتہائی سستا ملنے والا یہ خربوزہ کھانے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

خربوزے کا موسم آئے اور خربوزہ نہ کھائیں ، اس کی مزیدار سی چاٹ بنا کر نہ کھائی جائے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ مگر اس کے فوائد بھی تو جان لیں نا کہیں ایسا نہ ہو آپ اس کو کھاتے ہی رہیں اور فوائد معلوم ہی نہ ہوں، اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اس کو پسند نہ کرتے ہوں، مگر فوائد جان کر اسے کھانا نہ بھولیں۔ تو آئیے آج مستفید ہوں خربوزے کے قدرتی فائدوں سے۔
٭ خربوزے میں گلوکوز، پوٹاشیم، تانبا، وٹامن اے، بی اور وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔

٭ گرمی زیادہ لگتی ہے تو آپ خربوزہ کھائیں یہ نہ صرف آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ دل اور دماغ کو ٹھنڈک اور راحت بخشتا ہے۔

٭ کمزوری زیادہ ہے، پٹھوں اور رگوں کی تکلیف نہیں جاتی تو استعمال کریں خربوزہ اور پائیں اس میں موجود وٹامن ڈی کی بھرپور افادیت سے مضبوط پٹھے اور دورانِ خون بھی فعال کریں۔

٭ جسم سے فاضل مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو خربوزے کو کھائیں، اس کے کھانے سے نہ صرف پیشاب زیادہ آتا ہے ساتھ ہی فاضل مادے بھی جسم سے باآسانی خارج ہوجاتے ہیں، لیکن اس کو کھانے کے بعد پانی کم ازکم پندرہ منٹ نہ پئیں۔

٭ یرقان اور گردے میں پتھری کی شکایت ہوگئی ہے تو بھی اس کا استعمال کریں یہ آپ کی اس بیماری میں بھی دوائی کا کام کرے گا۔

٭ گرمی میں عام طور پر گرمی دانے یا بچوں کو پھوڑے پھنسیاں نکل آتی ہیں، لہٰذا اس تکلیف میں خربوزے کا استعمال خاصا مفید ثابت ہوتا ہے۔ لیکن!

خربوزے کو رات میں استعمال نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ دن ہی میں کھائیں اور بھرے پیٹ پر نہ کھائیں ورنہ پیٹ پھول سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کھانے کے بعد خربوزہ کھانا چاہتے ہیں تو کھانا بھوک سے کم کھائیں۔

Kharbooz Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kharbooz Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kharbooz Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5988 Views   |   01 Apr 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انتہائی سستا ملنے والا یہ خربوزہ کھانے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

انتہائی سستا ملنے والا یہ خربوزہ کھانے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انتہائی سستا ملنے والا یہ خربوزہ کھانے سے انسانی جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔