Maya Khan Funny Life Hacks Video Gone Viral
شوبز کی مقبول میزبان اور اداکارہ مایا خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار اپنے مزاحیہ مگر ’ذرا ہٹ کے‘ مشوروں کے ساتھ۔ حجاب اوڑھے، مسکراتی مایا خان کی انسٹاگرام ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ زندگی کے روزمرہ مسائل کا ’’کریٹیو حل‘‘ بتا رہی ہیں۔
مایا کا پہلا نکتہ کچھ یوں تھا، "اگر کوئی تمہیں نیچا دکھانے کے لیئے کہتا ہے کہ، یہ کام تم سے نہیں ہوگا تو فوراً کہہ دو، ہاں بالکل نہیں ہوگا، آپ ہی کر لیجیے! اور خوشی خوشی اُسے ہی کرنے لگا دو۔"
دوسری ترکیب میں وہ کہتی ہیں، "آج کا کام کل پر ڈال دو، کل کا پرسوں پر، کیا پتا پرسوں وہ کرنا ہی نہ پڑے!"
تیسرے مشورے میں مایا نے ہنستے ہوئے کہا، "اگر مستقبل دھندلا دکھ رہا ہے تو کوئی اچھی سی فلم دیکھ لو۔۔ کیونکہ حقیقت میں بھی نظر نہیں آرہا، کم از کم فلم سے وقت تو کٹ جائے گا۔"
اور آخر میں ایک ہلکا پھلکا فلمی مشورہ، "لگتا ہے زندگی میں کوئی ساتھ نہیں دے رہا؟ تو ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ لگا لو… وہاں سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نظر آئیں گے۔"
مایا خان کی یہ ’زندگی آسان بنانے کی گائیڈ‘ سن کر مداح ہنس بھی رہے ہیں اور شیئر بھی کر رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maya Khan Funny Life Hacks Video Gone Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maya Khan Funny Life Hacks Video Gone Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
مجھ سے نہیں ہوگا، آپ ہی کر لیں! مایا خان کی حجاب پہنے عجیب و غریب مشورے دیتی ویڈیو وائرل، دیکھیں
مجھ سے نہیں ہوگا، آپ ہی کر لیں! مایا خان کی حجاب پہنے عجیب و غریب مشورے دیتی ویڈیو وائرل، دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھ سے نہیں ہوگا، آپ ہی کر لیں! مایا خان کی حجاب پہنے عجیب و غریب مشورے دیتی ویڈیو وائرل، دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔