یہ ناخن کھاتے ہیں ۔۔ شوبز انڈسٹری کے وہ 5 اداکار جن کے اندر بچپن کی بری عادتیں آج بھی پائی جاتی ہیں

بچپن سے ہی انہیں عادت ہے کہ کمرے میں ہر طرف چیزیں پھیلائے رکھنا اور ناخن کھانا ۔ آج ہم ان پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کریں گے جن کی بطپن کی بری عادتیں آج بھی ان کا پیچا نہیں چھوڑتی۔

کبریٰ خان:

عصوم چہرے والی کبریٰ خان جنکی اداکاری کے سب ہی دیوانے ہیں پر کم لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں بچپن میں یہ عادت تھی کہ وہ جب بھی کھانا کھانے کیلئے بیٹھتیں تو روٹی کا نوالہ سالن میں ڈوبتی اور کھاتیں تو ہاتھ کی چھوٹی انگلی کھڑی کر لیتی جس پر انکی والدہ انہیں ڈانٹتی اور کہتیں کہ کیا مرض ہے تمہیں یوں اچھا نہیں لگتا ۔ اور انکے ہاتھ کی کھڑی انگلی خود مروڑ کر بند کرتی۔
انہیں آج بھی یہ عادت ہے کہ جب حد سے زیادہ ہنستیں ہیں تو بے ساختہ انکے منہ سے ہنستے ہنستے "خناڑ" ایک عجیب سی آواز نکلتی ہے۔یہ آواز صرف انکی نہیں بلکہ کئی افراد کی نکلتی ہے جب یہ حد سے زیادہ ہنستے ہیں تو ۔ اس کے علاوہ یہ ہمیشہ ایک جملہ جس کا مطلب انہیں خود بھی معلوم نہیں بولتی ہیں اور وہ جملہ ہے "الے لے بلے لے"۔

یاسر نواز :

اداکار یاسر نواز جنہیں لوگ انکی جاندار اداکاری کیلئے جانتے ہیں انہیں بچپن میں یہ عادت تھی کہ جب وہ روٹی کھاتے تھے تو سالن میں اتنے زیادہ ہاتھ ڈپ کر دیتے تھے کے انگلیاں ساری گندی ہو جاتیں تھیں جس پر ا نہیں انکے والد سے بہت زیادہ مار پڑتی تھی اور کہا جاتا تھا کہ یہ صحیح طریقہ نہیں ہے کھانا کھانے کا۔
اس کے علاوہ انہیں ایک یہ عادت ابھی بھی ہے کہ اپنی دونوں انکھوں کو بار بار ایک ساتھ جھپکتے ہیں ، اور آنکھیں جھپکنے کی یہ وجہ بتائی ہے کہ مجھے بچپن میں بھی اور ابھی لگتا ہے کہ ہوا اندر جا رہی ہے۔

نیلم منیر:

نہایت ہی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کو بچپن سے ہی ایک نہایت ہی بری عادت ہے کہ وہ ہر عید پر چاند رات کو مہندی لگاتیں ہیں اور سو جاتیں اور پھر جب صبح سو کر اٹھتی ہیں تو وہ ساری مہندی انکے منہ پر اور کپڑوں پر لگ جاتی ہے، مزید یہ کہ مہندی کا رنگ ہاتھوں پر چڑھنے کی بجائے چہرے پر چڑھ جاتا ہے۔

ہمایوں سعید :

ہمایوں سعید جو کہ مشہورو و معروف نام ہے اور انہیں کون نہیں جانتا لیکن بعض لوگ ہی جانتے ہوں گے کہ انہیں بھی بچپن سے ناخن کھانے کی عادت ہے جو کہ ابھی تک ان کے ساتھ چل رہی ہے۔

حسن احمد:

حسن احمد کو ہر طرف چیزیں پھیلانا بہت اچھا لگتا ہے اور یہ انکی عادت بھی بچپن سے ہے ، انکے کمرے میں ہر طرف انہی کی کپڑے اور جوتے بکھرے رہتے ہیں۔یہ حقیقت انکی بیوی سنیتا مارشل نے بتائی ہے اور یہ بھی کہا کہ ہمارے بچے اتنا کچھ نہیں بکھرتے جتنا حسن بکھیر دیتے ہیں۔

Ye Nakhun Khatay Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye Nakhun Khatay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Nakhun Khatay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   2726 Views   |   27 Sep 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ ناخن کھاتے ہیں ۔۔ شوبز انڈسٹری کے وہ 5 اداکار جن کے اندر بچپن کی بری عادتیں آج بھی پائی جاتی ہیں

یہ ناخن کھاتے ہیں ۔۔ شوبز انڈسٹری کے وہ 5 اداکار جن کے اندر بچپن کی بری عادتیں آج بھی پائی جاتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ ناخن کھاتے ہیں ۔۔ شوبز انڈسٹری کے وہ 5 اداکار جن کے اندر بچپن کی بری عادتیں آج بھی پائی جاتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔