گوشت کے فائدہ اس سبزی کے چھلکے میں.. جانیں 5 سبزیوں کے بارے میں جنھیں چھلکے سمیت پکا کر آپ بھی دگنے فائدے اٹھا سکتی ہیں

عام طور پر گھروں میں سبزیاں پکانے سے پہلے دھوئی جاتی ہیں پھر ان کا چھلکا اتارا جاتا ہے البتہ حالیہ تحقیق کے مطابق ہر بار سبزی پکانے کا یہ روایتی طریقہ درست نہیں۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ایسی بہت سی سبزیاں ہوتی ہیں جنھیں چھلکے سمیت کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ پھلوں اوت سبزیوں کے زیادہ تر فائدہ تو ان کے چھلکوں میں موجود ہوتے ہیں. ان میں کئی طرح کے معدنیات اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں البتہ اگر چھلکے کڑوا پن رکھتے ہیں تو ان کے چھلکے اتار لینے میں کوئی حرج نہیں. اس کے علاوہ سبزیوں پر کیڑے مار اسپرے ہوتا ہے اس لئے انھیں اچھی طرح دھونا ضروری ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سی عام سبزیاں ہیں جنھیں چھیلے بغیر پکایا جانا چاہیئے۔

بینگن کے چھلکے میں ناسونین پایا جاتا ہے جو کہ دماغ کے خلیات کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے نجات دینے والا طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے. اس لئے بینگن کو پکاتے ہوئے اس کا چھلکا نہ اتاریں.

آلو کے چھلکوں میں گوشت سے زیادہ پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لئے مفید ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فائبر، معدنیات اور کئی وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں.

توری کے چھلکوں میں فائبر کے ساتھ پوٹاشیم اور وٹامن سی کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔

کھیرے کے چھلکوں میں خون جمنے اور ہڈیوں کی طاقت کو بڑھانے والے وٹامن کے کے علاوہ سلیکا بھی پایا جاتا ہے کو جس سے جلد، بال اور ناخنوں کو طاقت ملتی ہے۔

گاجر کے چھلکوں میں وٹامن بی 3 کے علاوہ فائٹو نیوٹرینٹس، فائبر اور بیٹا کیروٹین بھی پایا جاتا ہے جو ہاضمے کو بہتر کرنے کے علاوہ بینائی کو تیز کرتا ہے۔

Kon Si Sabzyon Ko Chilkon Samet Pakana Chahye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kon Si Sabzyon Ko Chilkon Samet Pakana Chahye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kon Si Sabzyon Ko Chilkon Samet Pakana Chahye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   924 Views   |   12 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گوشت کے فائدہ اس سبزی کے چھلکے میں.. جانیں 5 سبزیوں کے بارے میں جنھیں چھلکے سمیت پکا کر آپ بھی دگنے فائدے اٹھا سکتی ہیں

گوشت کے فائدہ اس سبزی کے چھلکے میں.. جانیں 5 سبزیوں کے بارے میں جنھیں چھلکے سمیت پکا کر آپ بھی دگنے فائدے اٹھا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت کے فائدہ اس سبزی کے چھلکے میں.. جانیں 5 سبزیوں کے بارے میں جنھیں چھلکے سمیت پکا کر آپ بھی دگنے فائدے اٹھا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔