پیروں سے بدبو آنا عام بات ہے خاص کر ان لوگوں کے جو پورا دن اسکول، کالج یا دفتر وغیرہ میں جوتے موزے پہنے رکھتے ہیں، پر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے پیروں میں ناقابلِ برداشت قسم کی بدبو آتی ہے جو کہ جوتے اتارنے پر پورے کمرے میں ناگواریت پھیلا دیتی ہے۔ اور اگر گھر میں کوئی مہمان آجائے یا وہ کسی کے گھر جا کے جوتے اتار لیں تو شرمندگی الگ ہوتی ہے۔
آج ہم بات کریں گے کہ آخر اس قسم کی بدبو کی کیا وجہ ہے اور اسے کیسے دور کیا جائے
پیروں سے بدبو آنے کی بیماری
اگر موزے اتارنے کے بعد آپ کے پیروں سے بد بو آتی ہے تو یہ ایک بیماری ہے جس کو میڈیکل ٹرم کے مطابق بروموڈوسس کا نام دیا جاتا ہے- جس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ پیروں میں آنے والے پسینے کے سبب پیروں میں ایسے بیکٹریا کی افزائش ہو جاتی ہے جو کہ بدبو پیدا کرنے کے باعث بنتے ہیں- اسکے علاوہ پسینہ آنا، ذہنی دباؤ، جوتوں کا ٹائٹ ہونا، ذیابیطس، یا تھائی رائڈ غدود کی خرابی بھی پیروں میں بدبو کا باعث ہوسکتی ہے-
پیروں کی بدبو دور کرنے کے آسان طریقے
پیروں کی بدبو دور کرنے اور شرمندگی سے بچنے کے لیے کچھ اقدامات مفید ثابت ہو سکتے ہیں جن کو کرنا آسان اور عام گھریلو اشیا سے ہو سکتا ہے-
پیروں کی صفائی:
پیروں کی صفائی ان کی بدبو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جس کے لیے ان کو اینٹی بیکٹیریل صابن سے دھونا، پیروں کو خشک رکھنا روزانہ موزوں کو تبدیل کرنا ناخنوں کو باقاعدگی سے تراشنا ضروری ہوتا ہے- اس کے علاوہ پیروں کی ایڑھیوں وغیرہ کی مردہ کھال بھی بیکٹیریا کی افزائش کی ایک اہم جگہ ہوتی ہے اس وجہ سے ان کو صاف کرنا بھی ضروری ہوتا ہے-
موزوں اور جوتوں کی صفائی:
اگر موزوں میں پسینہ آجائے تو اس کی وجہ سےبیکٹیریا کے بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ان میں بو پیدا ہو جاتی ہے- اس وجہ سے جن افراد کے پیروں میں سے بدبو آتی ہو ان افراد کو روزانہ موزے تبدیل کرنے ضروری ہیں-
جوتوں کی صفائی بھی پیروں کی بدبو دور کرنے کا سبب بن سکتی ہے ایسے موسم میں جب کہ پیروں میں پسینہ آتا ہو ان دنوں میں جوتے اتارنے کے بعد ان کو کھلی ہوا میں رکھنا ضروری ہوتا ہے تاکہ جوتوں کے اندر سے بیکٹیریا ختم ہو سکیں-
پھٹکری کا استعمال:
پھٹکری کو جراثیم کش ادویات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس وجہ سے جوتے اتارنے کے بعد پھٹکری سے پیر دھونے سے نہ صرف جراثيم سے پاک ہو سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پیروں کی بد بو سے بھی نجات ملتی ہے- ان تمام اقدامات کے ذریعے پیروں کی بدبو کو دور کیا جا سکتا ہے-
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Pairon Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Ki Badboo Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.