پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے؟ نئی سائنسی تحقیق سامنے آگئی

پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال عام طور پر پانی کی پیکنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، لیکن حالیہ تحقیق نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینے کا انسانی صحت پر کوئی منفی اثر ہوتا ہے؟

خاص طور پر، کچھ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو سکتا ہے؟

آسٹریا سے ایک سائنسی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں اس سوال کا جواب فراہم کیا گیا۔

آسٹریا کی یونیورسٹی کے محققین نے تجربات کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل کا پانی پینے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی چیزوں میں استعمال کی جانے والی غذائی اشیا انسانی جسم کے لیے مضر ہیں، مشاہدے میں محققین نے پایا کہ جن لوگوں نے پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینے کے بجائے دو ہفتوں تک نل کا پانی پیا، اُن میں بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوئی۔

پلاسٹک کی بوتلیں عام طور پر محفوظ سمجھی جاتی ہیں، مگر بعض کیمیکلز جیسے بائیسفینول اے اور فتالٹس کی موجودگی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ کیمیکلز پانی میں شامل ہو سکتے ہیں، خاص طور پر جب بوتلیں گرم یا پرانی ہوں۔

تحقیقات نے بتایا ہے کہ طویل مدتی استعمال سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو سکتا ہے، مگر فوری طور پر اس کا کوئی واضح اثر نہیں دکھائی دیتا۔

احتیاطی تدابیر:

بوتلوں کو گرم جگہوں پر نہ رکھیں۔

پرانی بوتلوں کا استعمال کم کریں۔

شیشے یا سٹینلیس اسٹیل کی بوتلیں استعمال کریں۔

یہ اقدامات آپ کی صحت کی حفاظت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Drinking Water From Plastic Bottles Increase Blood Pressure

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Drinking Water From Plastic Bottles Increase Blood Pressure and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Drinking Water From Plastic Bottles Increase Blood Pressure to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   551 Views   |   09 Sep 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے؟ نئی سائنسی تحقیق سامنے آگئی

پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے؟ نئی سائنسی تحقیق سامنے آگئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے؟ نئی سائنسی تحقیق سامنے آگئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔