حمل کے دوران کونسی غذاؤں سے پرہیز اور کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے؟ جانیئے وہ اہم معلومات جو ہر ماں بننے والی عورت کو معلوم ہونی چاہیئے

ماں بننا ہر عورت کا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے اور کسی بھی عورت کے لئے ماں بننا سب سے خوبصورت احساس ہوتا ہے لیکن یہ مرحلہ آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس دوران عورت کو جسمانی اور ذہنی تبدیلیوں کی صورت میں مشکل ترین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
حاملہ عورت بیمار نہیں ہوتی مگر اس کو ایسی ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ کسی بیمار انسان کی کی جاتی ہے یعنی اس کے کھانے پینے اُٹھنے بیٹھنے ہر ایک ایک چیز کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے اسی طرح اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے کہ حاملہ عورت کو کیا غذا دی جائے اور کونسی غذا سے پرہیز کروایا جائے کیونکہ اس کو غذا میں بھی خاص غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو ماں اور بچے کو صحت مند رکھ سکے۔
آیئے آپ کے اس سنہرے وقت میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو اس حالت میں کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے اور کون سی غذاؤں سے پرہیز کرنا ہوگا تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

حمل کے دوران کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے؟

• حاملہ خواتین کے لئے بہترین غذائیں

• اناج

ماہرین کے مطابق دن بھر میں لی جانے والی کاربوہائیڈریٹس کی آدھی مقدار اناج (Whole grain)سے حاصل کی جانی چاہیے، ان میں روٹی، لال آٹے سے تیار کیا گیا پاستا اور براؤن رائس شامل ہیں۔

• پروٹین

حاملہ عورت کے لئے سب سے اہم ہے کہ وہ پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے، کیونکہ مختلف غذاؤں سے پایا جانے والا پروٹین ماں اور بچے دونوں کی صحت اور نشونما کے لئے ضروری ہے پروٹین فراہم کرنے والی عام غذاؤں میں دالیں، پھلیاں، پنیر، دودھ، مچھلی، انڈے، گوشت اور گری دار میوے شامل ہیں ان تمام غذاؤں میں وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے۔

• سبزیاں اور پھل

سبزیاں اور پھل یوں تو سب ہی کے لئے بےحد ضروری ہیں لیکن ماں بننے والی خواتین کے لئے سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال لازمی ہے کیونکہ قدرتی غذائیت بچے کی نشونما اور ماں کی صحت میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے دورانِ حمل آپ کے وزن میں بہت زیادہ اضافہ نہ ہو تو اپنے ڈائٹ چارٹ میں بغیر تیل کے تیار کی جانے والی سبزیاں شامل کریں اور تازہ پھل کھائیں اور ان کا رس پیئیں مگر کوشش کریں کہ چینی کا استعمال نہ کریں۔

• ڈیری مصنوعات

دودھ کو حاملہ خواتین کی خوراک کا سب سے ضروری حصہ ہے، دہی مکھن لسی یہ تمام چیزیں ہی حاملہ عورت کے لئے بہت زیادہ ضروری ہیں اس لئے ان کا استعمال یقینی بنائیں۔

حمل کے دوران خواتین کو کونسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیئے؟

• حاملہ خواتین کے لئے پرہیز

• خوراک کی مقدار

سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ حاملہ عورت کو ہر کھانا کس مقدار میں کھانا چاہیئے کیونکہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہو سکتی ہے، اس لئے دورانِ حمل کتنی خوراک غذائی چارٹ کا حصہ بنائی جائے کیونکہ حمل کے دوسرے اور تیسرے ٹرائمسٹر( سہ ماہی) میں آپ کو اضافی طور پر300 کیلوریز اور 15 سے20گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایک حاملہ خاتون کی پلیٹ کا 50فیصد حصہ پھلوں اور سبزیوں (بغیر تیل کے)، 25 فیصد اناج اور 25فیصد لین پروٹین فراہم کرنے والی غذاؤں پر مشتمل ہونا چاہیئے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7860 Views   |   21 Jul 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about حمل کے دوران کونسی غذاؤں سے پرہیز اور کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے؟ جانیئے وہ اہم معلومات جو ہر ماں بننے والی عورت کو معلوم ہونی چاہیئے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (حمل کے دوران کونسی غذاؤں سے پرہیز اور کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے؟ جانیئے وہ اہم معلومات جو ہر ماں بننے والی عورت کو معلوم ہونی چاہیئے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.