وقت سے پہلے گھٹنوں کی کمزوری صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جانیئے اس سے نمٹنے کے لئے چند گھریلو نسخے

اگر آپ کے گھٹنوں میں وقت سے پہلے ہی درد رہنے لگا ہے اور یہ کمزور ہو رہے ہیں تو یہ جان لیجیئے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، جوانی میں گھٹنوں کا درد صحت کے لئے اچھی علامت نہیں اور یہ آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر سکتا ہے۔
ہمارے گھٹنے ہمارا جسمانی وزن برداشت کرتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کا خیال رکھا جائے انہیں نظر انداز کرنا آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کمزور گھٹنے درد، تکلیف اور چلنے میں مشکل پیدا کر سکتے ہیں، اس لئے آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ان کا خیال رکھنے کے لئے چند گھریلو نسخے تاکہ آپ کے گھٹنے کمزوری کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

گھٹنوں کی کمزوری دور کرنے کے لئے گھریلو نسخے

گھٹنوں کو مضبوط بنانے کے لئے ورزش

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ وقت سے پہلے بڑھاپے کا شکار نہ ہوں تو آج سے ہی ایسی ورزشیں کرنا شروع کر دیں جن سے گھٹنوں سمیت جسم کے دیگر جوڑ بھی مضبوط ہوں، جسمانی سرگرمیاں آپ کے جسم کو صحت کی کئی پیچیدگیوں سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں ورزش آسٹیوآرتھرائٹس کی نشوونما میں تاخیر کر سکتی ہے جسے عام طور پر OA کہا جاتا ہے ، جو گھٹنوں کے درد کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔

سوزش سے لڑنے والی غذاؤں کا استعمال

اگر آپ جوڑوں کے درد کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو فاسٹ فوڈ، جنک فوڈ، فرائیڈ فوڈ اور پروسیسڈ فوڈ کا استعمال بلکل ترک کر دیں۔

صحت مند ڈائیٹ

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ آپ کا وزن آپ کے لیے کس طرح ایک بڑی تشویش کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے گھٹنوں کے درد سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے وزن کم کیا جائے اور ایک صحت مند ڈائیٹ پلان فالو کیا جائے کیونکہ وزن کا زیادہ ہونا گھٹنوں کو بےکار کرنے کی ایک اہم وجہ ہوسکتا ہے، آپ پھلوں سبزیوں اور دالوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں جبکہ چکنائی والے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں۔

سرد اور گرم تھراپی

سرد یا گرم تھرابی صدیوں سے جوڑوں کے درد کے علاج کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، آئس پیک کو ململ کے کپڑے سے لپیٹ کر براہ راست تناؤ والے پٹھوں پر لگانے سے گھٹنوں کے درد کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ ہیٹ پیڈ کو پٹھوں اور گھٹنوں پر لگانے سے بھی گھٹنوں کے درد میں آرام مل سکتا ہے۔

اپنی خوراک میں بیج اور گری دار میوے شامل کریں

ایسے بیج جو کہ کیلشیم سے بھرپور ہوں ان کا استعمال کرنے سے گھٹنوں کے درد سے نجات مل سکتی ہے ان میں السی کے بیج، اخروٹ اور تِل شامل ہیں اس کے علاوہ روزانہ گری دار میوں کا استعمال بھی جوڑوں کے درد میں آرام کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ یہ مختلف غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔

وٹامن سی کا استعمال

ایسے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال جو کہ وٹامن سی سے بھرپور ہوں صحت کے لئے بےحد ضروری ہے ایسے پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں جو کہ جوڑوں کے درد میں کمی کا باعث بنتی ہیں اس کے علاوہ وٹامن سی سیب کے سرکے، آملہ، لیموں اور ہلدی کے استعمال سے بھی وافر مقدار میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Ghutno Ke Dard Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ghutno Ke Dard Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghutno Ke Dard Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10455 Views   |   17 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

وقت سے پہلے گھٹنوں کی کمزوری صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جانیئے اس سے نمٹنے کے لئے چند گھریلو نسخے

وقت سے پہلے گھٹنوں کی کمزوری صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جانیئے اس سے نمٹنے کے لئے چند گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وقت سے پہلے گھٹنوں کی کمزوری صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، جانیئے اس سے نمٹنے کے لئے چند گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔