تکلیف دہ کھانسی سے نجات پانے میں مددگار چند حکیمانہ ٹوٹکے

سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کی ہوائی نالیوں میں اگر کوئی خارجی عنصر یا بلغم موجود ہو تو اسے خارج کرنے کے لئے کھانسی بہت ضروری ہوتی ہے ۔ کھانسی دراصل بیماری نہیں بلکہ علامت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ متعلقہ فرد نمونیہ، فلو، وائرسینر، خسرہ کے ابتدائی مرحلے، دمہ کالی کھانسی یا خراش یا انفیکشن کے باعث ناک اور سانس کی نالی سے بہنے والی ریزش کے مرض میں مبتلاء ہے۔ کھانسی کی مختلف قسمیں ہوتی ہیں ۔ کچھ اچانک شروع ہوتی ہیں اور ایک دو دن میں ٹھیک ہو جاتی ہیں ، کچھ کئی کئی ہفتوں جاری رہتی ہیں ۔ ایک بلغمی کھانسی ہوتی ہے جس میں بہت زیادہ بلغم اور ریزش خارج ہوتی ہے ۔ جب کہ خشک کھانسی میں بلغم بہت کم یا بالکل بھی نہیں نکلتا اس کی آواز بہت تکلیف دہ اور تیز ہوتی ہے ۔ خشک کھانسی کا سبب انفیکشن یا نزلے کے سبب خارج ہونے والا مواد فضاء میں موجود کیمکلز سانس کی نالی میں کوئی خارجی چیز یا گھبراہٹ ہوسکتی ہے جس میں گلا تنگ ہوجاتا ہے ۔ بلغمی یا تر کھانسی اس وقت ہوتی ہے ۔ جب انفیکشن یا الرجی کے باعث پھیپھڑے کی نالیوں میں سوزش ہوجائے ۔ رات کے وقت مسلسل کھانسی یا ہر بار نزلہ، زکام کے ساتھ ہونے والی کھانسی جس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوجائے ، ممکنہ طور پر دمہ ہو سکتا ہے ۔

حکیمانہ علاج :
۱۔ چار بڑے چمچے کی مقدار دھنیا کے بیج ایک فرائنگ پین میں براؤن کرلیں۔ پھر اسے چارکپ پانی میں ادرک کے چار کٹے ہوئے ٹکڑوں کے ساتھ اس وقت تک اُبالیں کہ پانی دو کپ رہ جائے ۔ اس کے بعد اسے چھان لیں اور وقفے وقفے سے پئیں ۔
۲۔ شہد ملا کر لہسن کا شربت تیار کریں ۔ اس کے پینے سے انفیکشن ختم ہونے کے علاوہ خون کی صفائی بھی ہوگی ۔
۳۔ شہد میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے کھانسی کم ہوگی اور شفایابی کی رفتار تیز ہوگی ۔
۴۔ رائی یا سرسوں کے بیج کے سفوف میں تھوڑا سا پانی ملاکر لیپ تیار کریں اور اسے سینے پر لگائیں، کھانسی میں آرام ملے گا۔ اس طرح
پیازکو بھون کر اس کی لیپ بنائیں اور اسے نیم گرم کرکے سینے پر لگائیں یا پیاز کی یخنی بنا کر پئیں تو بلغم خارج ہوگااور جکڑاہوا سینہ ڈھیلا ہوگا۔

۵۔ سادی چائے میں پودینہ کے پتوں کو جوش دے کر پینے سے بھی کھانسی میں فائدہ ہوتا ہے ۔
۶۔جڑی بوٹیوں والی چائے میں اگر ملیٹھی کی جڑ کو بھی پانی سے نرم کرکے شامل کیاجائے تو مفید ہے ۔
۷۔خشک اور گلے میں خراش ڈالنے والی کھانسی میں افاقے کے لئے سونف اور جنگلی چیری کی چھال کو اُبال کر پئیں ۔
۸۔ کھولتے ہوئے پانی میں پوکلپٹس آئل کے چند قطرے ڈال کر اگر بھاپ بذریعہ سانس اند ر لی جائے تو بھی افاقہ ہوتا ہے ۔
۹۔لوبان یا صندل کی لکڑی کی لیپ تیار کرکے سینے اور پیٹھ پر مالش کریں۔
۱۰۔ درختوں سے حاصل ہونے والی ایک اور گوند سے بنایا ہوا تیل بلغم کے اخراج میں مدد کرتا ہے۔

مختلف قسم کی کھانسی میں ہومیوپیتھک کی جو دوائیں کارگر ہوتی ہیں، ان میں پلسا ٹیلا، اینٹ، رومیکس، برایونیا، فاسفورس، ڈروسیرا، کیمومیلا شامل ہیں ۔ تاہم ان کے معالج کے مشورے سے اور ان کی مقررہ خوراک کے مطابق استعمال کرنا چاہئے ۔
احتیاط :
اگر کھانسی دس دن سے زیادہ برقرار رہے یا اس کے ساتھ بخار، سانس لینے میں دشواری ، ہونٹ نیلے پڑ جائیں ، غنودگی اور بولنے میں دشواری ہورہی ہو تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہئے ۔

Khansi Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khansi Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khansi Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   29319 Views   |   21 Aug 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

تکلیف دہ کھانسی سے نجات پانے میں مددگار چند حکیمانہ ٹوٹکے

تکلیف دہ کھانسی سے نجات پانے میں مددگار چند حکیمانہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تکلیف دہ کھانسی سے نجات پانے میں مددگار چند حکیمانہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔