کیا آپ کا بچہ پیٹ میں درست طریقے سے ترقی کررہا ہے ؟ جانئے عورت کو دوران حمل کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے

ہر حاملہ عورت کو صحت کی مناسب نگہداشت اور موزوں غذا کے علاوہ محبت کی بھی ضرورت ہوتی ہے اسلیئے اسے تسلی دیں اگر وہ بیمار، تھکی ہوئی یا خوفزدہ ہے تو کیونکہ حمل کے دوران جب عورتوں کا جسم تبدیل ہوتا ہے تو اکثر ان کے احساسات بھی تبدیل ہوجاتے ہیں۔

روزمرہ کاموں میں اس کی مدد کریں، تاکہ اسے بھاری بوجھ نہ اٹھانے پڑیں اور یقینی بنائیں کہ اسے کافی آرام ملے۔ حامہ عورت کے لیے بہت دیر تک بیٹھنا یا کھڑے ہونا مناسب نہیں ہوتا۔

یہ بات یقینی بنانے کے لیے کہ بچہ پیٹ میں مناسب طور پر پروان چڑھ رہا ہے اور ماں صحت مند ہے، بچے کی پیدائش سے پہلے کے معائنے ضروری ہیں۔ زچگی سے پہلے اچھی نگہداشت درکار ہوتی ہے جیسے کہ

بچہ صحت مند طریقے سے کیسے ترقی کرتا ہے؟

جو عورت صحت مند غذائیں کھاتی پیتی ہے اور اپنے جسم کا خیال رکھتی ہے اس کا حمل صحت سے بھرپور ہوتا اور بچہ تندرست رہتا ہے۔ اچھا کھانے پینے سے ماں کے پیٹ میں بچے کو پروان چڑھنے میں مدد ملتی ہے، اور پیدائش کےبعد بہت زیادہ خون نہیں بہتا اور ماں کی طاقت جلد بحال ہوجاتی ہے۔

کون سی غذا کھانی چاہئیے؟

حاملہ عورت کو روزانہ کافی غذا کی ضرورت ہوتی ہے خصوصاً ایسی خوراک جس میں آئرن کی مقدار بھرپور ہو جیسے گوشت، مچھلی، چکن، انڈے، دالیں، مٹر اور پتوں والی ہری سبزیاں۔ اسے فولک ایسڈ استعمال کرنا چاہیے اور اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئیے کہ کیا اسے دیگر کس وٹامنز کی ضرورت ہے۔

ماں اور بچے کو خطرہ کب ہوتا ہے؟

ناقص یا کم غذا حاملہ عورت اور اس کے بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ناقص غذائیت سے خون کی کمی ہوسکتی ہے جس سے کمزوری پیدا ہوتی ہے، بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور صحت کے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بچہ بہت چھوٹا ہوسکتا ہے یا پیدائشی نقائص ہوسکتے ہیں اور پیدائش کے دوران یا تھوڑی دیر بعد ماں یا بچے کے مرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Bacha Pait Main Darust Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bacha Pait Main Darust Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Pait Main Darust Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2960 Views   |   22 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ کا بچہ پیٹ میں درست طریقے سے ترقی کررہا ہے ؟ جانئے عورت کو دوران حمل کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے

کیا آپ کا بچہ پیٹ میں درست طریقے سے ترقی کررہا ہے ؟ جانئے عورت کو دوران حمل کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کا بچہ پیٹ میں درست طریقے سے ترقی کررہا ہے ؟ جانئے عورت کو دوران حمل کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔