کچھ چیزیں ہم استعمال تو روز کرتے ہیں لیکن ان میں کچھ ایسے راز بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں ہمیں کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بعد آپ انھیں زیادہ اچھی طرح استعمال کرسکیں گے۔
استری میں نشان
استری میں یہ نشان اس لئے ہوتے ہیں کیونکہ یہ اوپر موجود بٹنز کو صحیح طرح بٹھانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ نشان بٹن کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں

بیسن میں سوراخ
بیسن میں منہ دھوتے ہوئے آپ نے ایک سوراخ دیکھا ہوگا جو بظاہر ہمارے کسی کام کا نہیں۔ لیکن یہ چھوٹا سا سوراخ ایک تو بیسن سے اضافی پانی خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوسرا اس سوراخ سے ہوا بھی گزرتی ہے جس سے بیسن میں ناگوار بو نہیں ٹھہرتی۔

جوتے میں ٹیگ
جوتے میں لوپس یا ٹیگ دینا فیشن کا حصہ نہیں بلکہ ان کے کچھ اور بھی استعمال ہیں۔ جوتا دھونے کے بعد ان لوپس سے لٹکا کر سکھایا جاتا ہے۔

کی بورڈ کے "F" اور "J" میں یہ ابھار کیوں ہوتے ہیں
ٹائپنگ کے دوران اکثر ہم کی بورڈ دیکھنے کی بجائے مسلسل اسکرین کی جانب دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ کی بورڈز میں "F" اور "J" اور میں یہ دو ابھار اس لئے ہوتے ہیں کہ بغیر دیکھے بھی انگلیاں ٹائپنگ کے دوران الفاظ کی جگہ کا اندازہ لگا سکیں۔