گلے میں کانٹے چھبتے ہیں ۔۔ اگر آپ کی کھانسی بھی کسی طرح ختم نہیں ہو رہی تو ابھی گھر میں ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا جوشاندہ بنائیں، کھانسی پر قابو پائیں

جن لوگوں کو دھول مٹی سے الرجی ہوتی ہے وہ جتنا خیال کرلیں، اپنی جتنی حفاظت کرلیں ان کو نزلہ زکام ہو ہی جاتا ہے اور پھر کھانسی کا ہونا تو ایک عام بات ہے۔ ذرا سا گلا خشک ہو کھانسی شروع ہو جاتی ہے لیکن اس موسم میں کھانسی دوائی سے بھی ٹھیک نہیں ہو رہی ہے۔ اگر ہو جائے تو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کیا آپ کو بھی یہ مسئلہ ہو رہا ہے تو اب سے آپ بھی ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا گیا یہ نسخہ ضرور استعمال کریں، شاید آپ کو بھی افاقہ ہو۔

کھانسی کا ٹوٹکہ:

اجزاء:

گاؤزباں
بڑی الائچی
پانی
لونگ
بنفشہ کے پتے
ملیٹھی پاؤڈر
شہد
سونف
دارچینی

طریقہ:

2 کپ پانی میں گاؤ زباں ڈالیں، پھر اس میں تھوڑی سی بڑی الائچی شامل کریں۔
اب اس میں 4 عدد اُناب شامل کریں، پھر اس میں ایک عدد لونگ اور بنفشہ کے چند عدد پتے شامل کریں۔
اب اس میں ملیٹھی پاؤڈر، دارچینی پاؤڈر، سونف ڈال کر اسے اتنا پکائیں کہ یہ ایک کپ رہ جائے۔
پھر اسے چھان کر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں اور گرما گرم پی لیں اور چھنی ہوئی سونف کو چبا کر کھا بھی سکتے ہیں۔اس جوشاندے سے خشک اور بلغم والی ہر طرح کی کھانسی دور ہو جائے گی اور پہلے ہی استعمال میں واضح فرق نظر آئے گا۔ گلے میں خارش ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Khansi Aur Allergy Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khansi Aur Allergy Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khansi Aur Allergy Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3144 Views   |   02 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گلے میں کانٹے چھبتے ہیں ۔۔ اگر آپ کی کھانسی بھی کسی طرح ختم نہیں ہو رہی تو ابھی گھر میں ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا جوشاندہ بنائیں، کھانسی پر قابو پائیں

گلے میں کانٹے چھبتے ہیں ۔۔ اگر آپ کی کھانسی بھی کسی طرح ختم نہیں ہو رہی تو ابھی گھر میں ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا جوشاندہ بنائیں، کھانسی پر قابو پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلے میں کانٹے چھبتے ہیں ۔۔ اگر آپ کی کھانسی بھی کسی طرح ختم نہیں ہو رہی تو ابھی گھر میں ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا جوشاندہ بنائیں، کھانسی پر قابو پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔