اکثر اوقات لوگ پھل کی خریداری بڑے شوق سے کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ ہی پھل گھر میں آکے کھانے بیٹھتے ہیں تو اس کا پھیکا نکلنا انتہائی افسوس کا سبب بنتا ہے۔
خاص طور پر خربوزے کا پھیکا نکل جانا اور سیب کے نرم نکل آنے پر جتنا افسوس ہوتا ہے شاید ہی ایسا افسوس زندگی میں کبھی کسی غلطی پر ہوا ہو۔
پھل خریدتے وقت ، مختلف لوگ مختلف طریقوں سے اس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ ۔۔
کچھ لوگ دکان پر ہی پھل کاٹ کے کھا لیتے ہیں تاکہ اطمینان کرلیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں۔۔۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ اگر ایک پھل میٹھا ہے تو دوسرے پھل بھی میٹھے ہوں اور دوسری بات ہم نہیں جانتے کہ دکاندار کےپاس چھری ہائی جین ہے بھی یا نہیں۔۔
اکثر لوگ پھلوں کو سونگھ کے اندازہ کرتے ہیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں ہے۔ لیکن بعض دفعہ یہ عمل بھی رائیگاں چلا جاتا ہے اور پھل وہی پھیکے نکل آتے ہیں۔
کچھ لوگ پھل کو ہاتھ سے دبا کے چیک کرتے ہیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں، اگر پھل نرم ہے تو اس کا مطلب پھل میٹھا ہے۔۔ اگر پھل سخت ہے تواس کا مطلب پھل میٹھا نہیں ہے۔۔۔
اسی طرح کے کئی اور ایسے طریقے ہیں ، جن کی مدد سے لوگ پھل کی مٹھاس جانچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پھل کی مٹھاس جاننے کا بہترین طریقہ کون سا ہے؟
یہ جاننے کےلیے پھل میٹھا ہے کہ نہیں، آپ پھل کو سونگھ کے باآسانی اندازہ لگایا سکتے ہے۔ لیکن اس کا ایک طریقہ کار ہے۔۔ جس کے بعد آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ میٹھا پھل خرید رہے ہیں کہ نہیں۔۔۔
ہر پھل کی ایک مخصوص خوشبو ہوتی ہے۔ پکے اور میٹھے پھل ایک الگ طرح کی خوشبو رکھتے ہیں۔۔ جبکہ کچے اور بے ذائقے پھل میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی۔
آپ جب بھی دکان پر پھل خریدنے کے لیے جائیں تو پھل کے اوپری حصے کو سونگھیں۔ دو تین پھلوں کو ایسے ہی سونگھیں جس پھل کی خوشبو سب سے زیادہ تیز اور تازہ ہو تو سمجھ جائیں کہ یہ پھل میٹھا ہے اور کھانے کے لیے با لکل تیار ہے۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ پھل دیر
تک چلیں اور خراب نہیں ہوں تو ان پھلوں کا انتخاب کریں جن کی خوشبو کم تیز ہو۔
یہی عمل آپ سبزیوں کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن بیگن کو آپ سونگھ کے اندازہ نہیں لگاسکتے ہیں کہ یہ تازہ ہے کہ نہیں۔۔ اس کے علاوہ ہری سبزیوں کو بھی ایک مخصوص خوشبو ہوتی ہے، اس کو سونگھنے کے بعد آپ با آسانی جان سکتے ہیں کہ یہ سبزیاں تازہ ہیں کہ نہیں۔۔
Fruit's sweetness is the whole thing we want to be in it.
If fruit is not sweet, there is no happy eating!
People try to determine the ripeness of the fruit by different ways. Some people press it to check it is soft or not, if soft then it must be sweet otherwise not.
Some people smell the fruit and try to sense the sharp aroma, if they sense it, they deem it to be sweet and ripe. And if it didn't smell good, it is an indication of it's tastelessness.
KFoods.com is telling here about a simple tip for checking sweetness in a fruit, so next time when you buy a fruit, you wouldn't repent while eating it.
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fruit Sweetness Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fruit Sweetness Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.