عورت کا واحد مقصد مرد کی خوشی۔۔ بشریٰ انصاری کا زبردست طنز! ویڈیو میں ہنستے ہنستے کیا کچھ کہہ گئیں؟

Bushra Ansari Calls Out Old Songs Mentality

پاکستان کی ورسٹائل اور بے مثال فنکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں—لیکن اس بار نہ ڈرامہ، نہ کوئی شو— بلکہ ایک مزاحیہ، لیکن کڑوی سچائی سے لبریز ویڈیو کے ذریعے۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی اس تازہ ویڈیو میں، بشریٰ نے پرانے کلاسیکل گانوں کی دھنوں پر آواز کا جادو بھی جگایا اور ساتھ ہی ساتھ سماجی سوچ کا پوسٹ مارٹم بھی کر ڈالا۔

گانے گاتے گاتے جب وہ بولیں، "ہمارے وقت کے سارے گانے ایسے تھے جیسے عورت کی زندگی کا واحد مقصد مرد کی خوشی ہو۔"

یہ کہہ کر وہ ہنس پڑیں، لیکن اگلا جملہ سیدھا دل میں لگا۔۔ "بیٹیوں! سنورنا سیکھو، مگر اپنے لیے... کسی اور کے لیے نہیں!"

بس پھر کیا تھا، انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو تبصروں کی بارش ہونے لگی۔

ایک صارف نے لکھا، آپ نے ہنسی ہنسی میں وہ بات کہہ دی جو بہتوں کو چیخ چیخ کر بھی سمجھ نہیں آتی۔

دوسری طرف، ایک خاتون فالوور نے تبصرہ کیا، ایسا کانٹنٹ ہر لڑکی کے ہوم پیج پر ہونا چاہیے۔

بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف فنکارہ نہیں، سچ بولنے والی، مزاح میں آئینہ دکھانے والی آواز ہیں—جس کا ہر لفظ، ہر طنز، معاشرے کے چہرے پر پڑنے والا تماچہ بن جاتا ہے... اور وہ بھی مسکراتے ہوئے۔

Bushra Ansari Calls Out Old Songs Mentality

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Calls Out Old Songs Mentality and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Calls Out Old Songs Mentality to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   952 Views   |   27 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 July 2025)

عورت کا واحد مقصد مرد کی خوشی۔۔ بشریٰ انصاری کا زبردست طنز! ویڈیو میں ہنستے ہنستے کیا کچھ کہہ گئیں؟

عورت کا واحد مقصد مرد کی خوشی۔۔ بشریٰ انصاری کا زبردست طنز! ویڈیو میں ہنستے ہنستے کیا کچھ کہہ گئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عورت کا واحد مقصد مرد کی خوشی۔۔ بشریٰ انصاری کا زبردست طنز! ویڈیو میں ہنستے ہنستے کیا کچھ کہہ گئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts