چیخنا چلانا، اداسی ، مایوسی ۔۔ کیا آپ بھی ڈپریشن کے مریض بنتے جارہے ہیں ۔۔ اس مرض سے چھٹکارہ پانے کا آسان ترین نسخہ جانیے

ڈپریشن کیا ہے؟

ڈپریشن اس وقت وہ بیماری ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے، بجائے اس کے کہ ترقی کرنے کے ساتھ ہمارے مسائل کم ہو جاتے اور ہم زیادہ پرسکون اور ریلیکس ہوتے ، ہم سب میں ڈپریشن کا مرض بڑھتا چلا جا رہا ہے، خوب سے خوب تر کی ہوس نے انسان کو مشین بنا دیا ہے۔ جو اپنا نیند ، چین کھو کر بس آگے بڑھنے کی دھن میں اپنا ذہنی اور جسمانی سکون برباد کر چکا ہے اس لئے اس وقت پوری دنیا میں ذہنی اور دماغی امراض میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ یہ مرض یعنی ڈپریشن کسی کو بھی ہو سکتا ہے بچہ ہو یا بڑا، بوڑھا ہو یا جوان۔۔ یہ مرض کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتا ہے کبھی اس کی شدت کم ہوتی ہے اور کبھی اس کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ کبھی آپ پر اچانک اداسی کا دورہ پڑتا ہے، کبھی گھبراہٹ اور بےچینی ہوتی ہے، کہیں کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ ہر کام میں مایوسی کا احساس ہونے لگتا ہے، یہ سب ڈپریشن کی ہی اقسام ہیں ۔ اگر ان کا فوری طور پر سدِباب کرلیا جائے تو اس مرض کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ بعض اوقات ڈپریشن اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ انسان خودکشی کرنے کا سوچنے لگتاہے۔ یہ کلینیکل ڈپریشن کی ایک قسم ہے۔
ہمارے ہاں مسئلہ یہ ہے کہ دماغی امراض کو صرف پاگل پن ہی سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ذہنی الجھن اور ڈپریشن بھی دماغی مرض کی ہی ایک شکل ہیں لیکن لوگ اس کے لئے ماہر نفسیات کے پاس جانے سے گھبراتے ہیں کہ کہیں کوئی دیکھ نہ لے اور ہمیں پاگل نہ سمجھ لے۔ اس لئے اسی الجھن اور شرمندگی کے سبب وہ علاج نہیں کرواتے اور ان کا مرض بڑھتا چلا جاتا ہے۔ اگر ان کے آس پاس کے لوگوں میں سے بھی اگر کوئی ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دے تو یہ لوگ برا مان جاتے ہیں۔ اس لئے لوگ بھی ان سے گھبراتے ہیں کہ کب کیا برا لگ جائے۔

ڈپریشن کا آسان ترین علاج:

اگر کسی کو ایسا لگتا ہے کہ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہورہا ہے تو اس کے لئے ماہرین نے آسان نسخہ بتا دیا ہے کہ اس بیماری پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے۔ نئی ریسرچز کے مطابق وٹامن بی 6 اور بی 12 کی وافر مقدار ڈپریشن کے مرض کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ یہ دونوں وٹامن اعصابی نظام خاص کر دماغی نظام پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں۔
وٹامن بی 6 اور بی 12 کی کمی انسانی دماغ میں پائے جانے والے ایک خاص کیمیکل کی کمی کا سبب بن سکتی ہے جس سے اعصابی نظام شدید متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انسان کے مزاج میں بے چینی اور چڑچڑا پن بڑھ جاتا ہے۔ اس سے بینائی بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ریسرچ کی گئی تھی جس کچھ ڈپریشن کے مریض رضاکاروں پر ریسرچ کی گئ تو اس تحقیق میں یہ پتہ چلا کہ جن رضاکاروں کو وٹامن بی 6 اور بی 12 دیا گیا، ان کے ڈپریشن بڑی حد تک کنٹرول میں آگیا اور جن کو ایسے ہی فرضی دوا دی گئی تھی ان کا ڈپریشن وہیں کا وہیں رہا۔ اس کے علاوہ ان کے بینائی کے ٹیسٹ بھی لئے گئے تھے تو اس میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔
اس لئے ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اگر وٹامن بی 6 اور بی 12 خوراک میں آپ تک نہیں پہنچ رہی تو اس کے لئے ان کے سپلیمنٹس استعمال کئے جا سکتے ہیں۔اس سے بھی بیماری میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ یہ دونوں وٹامن کیلے، چنے،پپیتے، کلیجی،تمام ڈیری پروڈکٹس اور مچھلی میں موجود ہوتے ہیں، اس کے ساتھ کئی سبزیوں میں بھی اس کی موجودگی ہمیں فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

Depression Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Depression Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Depression Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2832 Views   |   02 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چیخنا چلانا، اداسی ، مایوسی ۔۔ کیا آپ بھی ڈپریشن کے مریض بنتے جارہے ہیں ۔۔ اس مرض سے چھٹکارہ پانے کا آسان ترین نسخہ جانیے

چیخنا چلانا، اداسی ، مایوسی ۔۔ کیا آپ بھی ڈپریشن کے مریض بنتے جارہے ہیں ۔۔ اس مرض سے چھٹکارہ پانے کا آسان ترین نسخہ جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چیخنا چلانا، اداسی ، مایوسی ۔۔ کیا آپ بھی ڈپریشن کے مریض بنتے جارہے ہیں ۔۔ اس مرض سے چھٹکارہ پانے کا آسان ترین نسخہ جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔