اب کیمیکل اور چربی سے پاک گھریلو اجزاء سے رنگت نکھارنے کرنے والا صابن خود گھر میں بنائیں ۔۔ آسان سا طریقہ اپنائیں

آج کل مارکیٹ میں رنگت نکھارنے والے پراڈکٹس تو بہت سے موجود ہیں لیکن یہ تمام پراڈکٹس بھرپور کیمیکل اور خاص طور پر صابن چربی سے بھرپور ہوتا ہے، جو کہ وقتی طور پر تو آپ کو نکھری رنگت فراہم کر دیتے ہیں مگر اندرونی طور پر آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
اس ہی لئے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں گھر میں خود چربی اور کمیکل سے پاک صابن بنانے کا طریقہ جس کو آپ اپنے کچن میں موجود اجزاء سے با آسانی بنا سکتے ہیں، بس اس میں ایک چیز ایسی شامل کی جائے گی جو آپ کو باآسانی کسی بھی پنسار سے مل جائے گی تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

• گھر میں کیمیکل سے پاک رنگت نکھارنے والا صابن بنانے کا طریقہ

• اجزاء

لئی۔۔۔ حسبِ ضرورت
منرل واٹر۔۔۔ 220 ملی لیٹر
دارچینی کا تیل۔۔۔ ڈیڑھ کپ
لونگ کا تیل۔۔۔ ڈیڑھ چمچ
ونیلا ایسنس۔۔۔ 2 چمچ
شہد۔۔۔ آدھا کپ
جو کا آٹا۔۔۔ ڈیڑھ کپ
زیتون کا تیل۔۔۔ ایک کپ
ناریل کا تیل۔۔۔ پونے چار کپ
کیسٹر آئل۔۔۔ پونے چار کپ
سورج مکھی کا تیل۔۔۔ ڈیڑھ کپ
بٹر ملک کیوب۔۔۔ 2 چمچ

• صابن بنانے کا طریقہ

• اوپر بتائے گئے تمام تیل ایک پین میں ڈال کر گرم کریں اور اسے مسلسل چمچ سے ہلاتے رہیں۔
• اب منرل واٹر اور بٹر ملک کے جمے ہوئے کیوبز برف سے بھرے ایک پیالے میں ڈال دیں۔
• اب اس باؤل میں لئی کو بھی شامل کر لیں اور یک جان ہونے تک چمچہ گھماتی رہیں۔
• اب جب یہ محلول اچھی طرح مکس ہو جائے تو گرم گرم تیلوں کے پین میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
• پھر اس محلول کو ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
• جب یہ ہلکا ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں شہد، ناریل کا دودھ اور جو کا آٹا مکس کر دیں اور ونیلا ایسنس بھی شامل کر لیں، اب اس مرکب کو 12 گھنٹوں کے لیے کسی برتن میں ڈال کر صابن کی ٹکیہ کی شکل میں ڈھال لیں۔
اس کام میں تھوڑی محنت ضرور ہے مگر قدرتی اجزاء اور بہترین تیلوں سے بھرپور یہ صابن آپ کی جلد کے لئے بہت بہترین ثابت ہوگا اس صابن کے استعمال سے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ جلد صاف شفاف اور چمکدار ہو جائے گی۔

Chemical Se Pak Sabun Ghar Main Banayn

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chemical Se Pak Sabun Ghar Main Banayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chemical Se Pak Sabun Ghar Main Banayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4106 Views   |   29 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

اب کیمیکل اور چربی سے پاک گھریلو اجزاء سے رنگت نکھارنے کرنے والا صابن خود گھر میں بنائیں ۔۔ آسان سا طریقہ اپنائیں

اب کیمیکل اور چربی سے پاک گھریلو اجزاء سے رنگت نکھارنے کرنے والا صابن خود گھر میں بنائیں ۔۔ آسان سا طریقہ اپنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب کیمیکل اور چربی سے پاک گھریلو اجزاء سے رنگت نکھارنے کرنے والا صابن خود گھر میں بنائیں ۔۔ آسان سا طریقہ اپنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔