چند جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز فوائد٬ ضرور استعمال کریں

موجودہ دورمیں جبکہ دنیا کافی ترقی کرچکی ہے لیکن کئی سوسال گزرنے کے باوجود بھی جڑی بوٹیوں کے فوائد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ حتٰی کہ اب سائنس بھی صحت کے حوالے سے جڑی بوٹیوں کی طاقت کو تسلیم کرتی ہے۔ درد کو کم کرنے، ٹھنڈ اور فلو سے بچانے اور دیگر سنگین مسائل جیسے دل کے امراض، الزائمر، ایگزیما یہاں تک کہ کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی ان کا استعمال مفید ثابت ہو رہا ہے۔ ویسے تو آپ لوگ گھریلو علاج میں کافی جڑی بوٹیوں کے استعمال اور ان کے فوائد سے آگاہ ہوں گے لیکن ذیل میں چند جڑی بوٹیوں کا ذکر ہے جن کا چھوٹے موٹے گھریلو مسائل سے نمٹنے کے لئے ہر گھر میں ہونا بہت ضروری ہے۔

ایلوویرا
صحت ہو یا خوبصورتی دونوں ہی حوالوں سے ایلوویرا کا استعمال بہت مشہور ہے۔ مصری اور چائنیز اسے زخموں کو بھرنے، جلنے پر مرہم اور بخار کو کم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ایلو ویرا میں الزائمز، وٹامنز، منرلز اور امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک مؤثر اور قدیم ہربل دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

پودینہ
پودینہ مختلف کھانوں میں ذائقہ اورخوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مغربی ثقافت میں صحت کے حوالے سے اس کا استعمال بہت مقبول ہے۔ یہ پیٹ کے امراض اور نظام انہضام کو درست کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی خوشبو منہ میں موجود گلینڈ اور ہضم کرنے والے انزائمز کو فروغ دیتی ہے۔ یہ خون صاف کر کے جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

میتھی دانہ
یہ کھانوں میں استعمال کے حوالے سے کافی مقبول ہے۔ یہ نہ صرف اپنے ذائقے بلکہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے جانی مانی جاتی ہے۔ اسے بھوک کی کمی، پی ایم ایس اور مینو پاس کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ حالیہ ریسرچ کے مطابق یہ خون میں گلوکوز کی سطح کوکم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔اگر اسے مقررہ مقدار میں استعمال کیا جائے تویہ صحت کے لیے فائدہ مند رہتاہے۔

ادرک
مختلف فوائد کی حامل ہونے کی وجہ سے ادرک کو ہزاروں سالوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف مخصوص ذائقہ فراہم کرتا ہے بلکہ پیٹ کے مختلف امراض جیسے ڈائیریا،گیس،متلی،الٹی، بھوک کی کمی اور صبح ہونے والی متلی سے بچاتا ہے۔تاہم دیگر ادویات کے ساتھ اس کا استعمال نہایت احتیاط اور درست مقدار میں کرنا بے حد ضروری ہے۔

لہسن
لہسن ادویاتی خصوصیات کا حامل ہے اسی لئے ہزاروں سالوں سے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خون کے نظام جیسے ہائی اور لو بلڈ پریشر اور دل کے امراض جیسے کولیسٹرول، ہارٹ اٹیک، شریانوں کی سختی اور خون کے بہاؤ میں کمی جیسے مسائل سے بچاتا ہے۔ کینسر جیسے مرض میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے۔

ہلدی
ہلدی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ اس کا استعمال نہ صرف کھانوں بلکہ دواؤں میں بھی کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا مرکب ہے جو ماحولیاتی زہریلے مادوں کو جو سرطان پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جسم سے خارج کرتا ہے۔ اسے ساتھ ساتھ سوزش، جوڑوں کا درد، دل کی حفاظت، ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، کینسر اور ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

بشکریہ:(ایچ ٹی وی)

Benefits Of Herbs

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Herbs and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Herbs to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14208 Views   |   18 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

چند جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز فوائد٬ ضرور استعمال کریں

چند جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز فوائد٬ ضرور استعمال کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چند جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز فوائد٬ ضرور استعمال کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔