ہمارے نبیﷺ نے کھانے کے بعد پانی پینے سے کیوں منع فرمایا ۔۔ اس سے کیا کیا نقصان ہوسکتا ہے آج اس کی سائنسی وجہ بھی جان لیجیے

کھانے کے دوران یا کھانے سے پہلے یا کھانے کے بعد پانی پینے کا ایسا کوئی خاص وقت احادیث سے ثابت نہیں۔ البتہ بعض کتابوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد پانی نہیں پیتے تھے۔ اگر کوئی شخص کھانے کے بعد پانی پی لے یا کوئی شخص کھانے سے پہلے پانی نہ پئے تو اس کو تارک سنت نہیں کہا جائے گا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عادت مبارکہ کو طبعی رغبت یا زیادہ سے زیادہ طبی حکمت پر محمول کرسکتے ہیں کہ کھانے کے بعد فوراً پانی پینا طبی لحاظ سے مضر ہے اور پہلے پینا مضر نہیں۔

میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟

کھانے کے بعد ہی ہاضمہ شروع ہوتا ہے۔ ایک بار جب کھانا معدے میں داخل ہوتا ہے، گیسٹرک جوس کھانا ہضم کرنے کے لیے ٹوٹ جاتا ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت کچھ تیزابی مادے پیدا ہوتے ہیں جو کہ کھانے کو توڑ کر ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ کھانا کھاتے وقت پانی پینا اس عمل کو روکتا ہے۔ اس کی وجہ سے کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں ہاضمے کے مسائل ہونے لگتے ہیں۔ طویل مدتی ہاضمے کے مسائل قبض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اس وجہ سے کھانا کھاتے وقت یا کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے، اسی طرح کھانے کے دوران بہت زیادہ پانی پینا ہاضمے کے مسائل جیسے متلی، سینے کی جلن اور پیٹ کی جلن کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین صحت کھانے کے دوران پانی نہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے وقت پانی پینا صحت کے دیگر کئی مسائل کا باعث بنتا ہے۔ آئیے معلوم کرتے ہیں-

وزن بڑھ سکتا ہے:

ماہرین کے مطابق کھانا کھاتے وقت پانی پینے سے وزن بڑھنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جب ہم کھانا کھاتے ہیں اور کھاتے وقت صرف پانی پیتے ہیں تو کھانا ٹھیک سے ہضم نہیں ہوتا۔ اس دوران ہضم نہ ہونے والا کھانا چربی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ وزن میں اضافے کی طرف جاتا ہے۔

انسولین بڑھ جاتی ہے:

کھانے کے دوران یا بعد زیادہ پانی پینے سے انسولین کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسم میں چربی جمع ہوجاتی ہے۔

عادت کو کیسے ختم کیا جائے؟

کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت سے چھٹکارا پانے کے لیے نمکین کھانے یعنی نمکین چیزوں کا استعمال کم کریں۔ سوڈیم پیاس کا مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ تیل اور مصالحہ دار غذائیں نہ کھائیں۔

کھانا ہضم نہیں ہوتا:

کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ جب آپ اپنے کھانے کو صحیح طریقے سے چباتے ہیں تو ہاضمہ ٹھیک کام کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے تیزابیت اور پھولنے کا خطرہ نہیں رہتا۔ کھانا کھانے کے بعد پانی پینے سے جیسا کہ ہم نے اوپر بتایا کہ ہاضمے کا عمل رک جاتا ہے۔

Khane Ke Baad Pani Peena

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khane Ke Baad Pani Peena and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khane Ke Baad Pani Peena to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5931 Views   |   26 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہمارے نبیﷺ نے کھانے کے بعد پانی پینے سے کیوں منع فرمایا ۔۔ اس سے کیا کیا نقصان ہوسکتا ہے آج اس کی سائنسی وجہ بھی جان لیجیے

ہمارے نبیﷺ نے کھانے کے بعد پانی پینے سے کیوں منع فرمایا ۔۔ اس سے کیا کیا نقصان ہوسکتا ہے آج اس کی سائنسی وجہ بھی جان لیجیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمارے نبیﷺ نے کھانے کے بعد پانی پینے سے کیوں منع فرمایا ۔۔ اس سے کیا کیا نقصان ہوسکتا ہے آج اس کی سائنسی وجہ بھی جان لیجیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔