شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ کون سی فلم کرنے سے منع کیا؟ سنہری موقع گنوانے کے بعد اداکارہ نے وجہ بتا دی

سلمان خان بالی ووڈ کے وہ سپر اسٹار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا ہر نئے اور پرانے اداکار کی خواہش ہے، چاہے پھر کتنا ہی چھوٹا کردار کیوں نہ کرنا ہو تب بھی کوئی یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ لیکن شکتی کپور کی صاحبزادی شردھا کپور نے ماضی میں یہ موقع جانے دیا۔

شردھا نے انکشاف کیا ہے کہ، انھوں نے اپنی نادانی کے باعث سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ، جب میں 16 سال کی تھی اس وقت مجھے ایک فلم میں سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار نبھانے کے لیے رول آفر کیا گیا تھا۔ لیکن تب میں نے محسوس کیا کہ میں بہت چھوٹی ہوں اور مجھے پہلے اپنی کالج کی پڑھائی کو مکمل کرنا چاہیے۔

شردھا سے جب فلم کا پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ، وہ فلم "لکی؛ نو ٹائم فار لوو" تھی۔ جس میں بعد میں پھر اداکارہ اسنیہا اُللال کو کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ، میرے لیے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کو ٹھکرانا کافی مشکل تھا کیوں کہ مجھے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا سنہری موقع مل رہا تھا۔

واضح رہے شردھا کپور نے اپنے کرئیر کا آغاز 2010 میں 'تین پتی' فلم سے کیا تھا لیکن اس سے قبل انھوں نے بیرون ملک سے اپنی انڈرگریجویٹ کی تعلیم مکمل کی تھی۔

Why Shraddha Kapoor Refused To Work With Salman Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Why Shraddha Kapoor Refused To Work With Salman Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Shraddha Kapoor Refused To Work With Salman Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   901 Views   |   06 Mar 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ کون سی فلم کرنے سے منع کیا؟ سنہری موقع گنوانے کے بعد اداکارہ نے وجہ بتا دی

شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ کون سی فلم کرنے سے منع کیا؟ سنہری موقع گنوانے کے بعد اداکارہ نے وجہ بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ کون سی فلم کرنے سے منع کیا؟ سنہری موقع گنوانے کے بعد اداکارہ نے وجہ بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔