بیٹے کو الوداع کرتے وقت دعا پڑھ کر پھونکتی ہوں کیونکہ ۔۔ دونوں بیویوں کو خوش رکھنے والے اقرار الحسن کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات

پاکستان میں ایسی کئی شخصیات ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بھی مشہور ہیں۔ انہی میں سے ایک ہیں، اقرار الحسن۔اقرار الحسن کا شمار پاکستان کی ان میڈیا سیلیبریٹیز میں ہوتا ہے جو کہ کافی عرصے سے میڈیا پر موجود ہیں اور اپنے منفرد اور دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

اقرار ویسے تو اے آر وائی نیوز کے ساتھ منسلک ہیں جہاں وہ تحقیقاتی رپورٹس پر مبنی پروگرام کرتے ہیں لیکن رمضان میں وہ شان رمضان کے نام سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر ٹرانسمیشن بھی کرتے ہیں۔

اقرار الحسن کی دو بیگمات ہیں اور دونوں کا تعلق میڈیا ہی سے ہے۔ پہلی بیوی قراۃ العین اقرار ہیں جو خود بھی نیوز کاسٹر رہ چکی ہیں۔ قراۃ العین اپنے شوہر سے نہ صرف محبت کرتی ہیں بلکہ ان پر مکمل اعتماد بھی کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی دوسری شادی پر قراۃالعین نے انہیں سپورٹ کیا۔

جبکہ دوسری بیوی فرح یوسف ہیں، فرح بھی نیوز اینکر ہیں اور اپنا پروگرام کرتی ہیں۔ یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ فرح اور قراۃ العین دونوں ایک دوسرے سے نہ صرف خوشگوار طور پر ملتی ہیں بلکہ مکمل ایک فیملی ہی کی طرح رہتی ہیں۔

فرح بھی اقرار کے بیٹے پہلاج سے بے انتہا محبت کرتی ہیں، جبکہ پہلاج کے ساتھ ساتھ فرح گھر والوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آتی ہیں۔

چونکہ اقرار الحسن اسٹنگ آپریشنز کرتے ہیں جس میں انہیں کچھ ایسے خطرات کو بھی مول لینا پڑتا ہے جو کہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ اسٹنگ آپریشنز پہلے بھی کر چکے ہیں، جیسے کہ سندھ اسمبلی میں اقرار الحسن کا آپریشن، جس میں وہ پستول اندر لے آئے تھے اور ناقص سیکیورٹی کو اجاگر کیا تھا۔

اقرار الحسن کی والدہ اپنے بیٹے سے بے حد پیار کرتی ہیں، جبکہ خطرناک اسٹنگ آپریشنز کرنے پر والدہ کو پریشانی بھی ہوتی ہے کیونکہ اقرار جب ایسے آپریشنز کرتے ہیں تو انہیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں۔

والدہ کہتی ہیں میں دعائیں کرتی ہوں، مگر دنیا بھی بیٹے کے لیے دعائیں کرتی ہے۔ والدہ بتاتی ہیں کہ جب بھی اقرار گھر سے جاتا ہے تو اس پر مختلف دعائیں، دم درود کرتی ہوں۔

اقرار کے والد بیٹے کے ٹی وی پر آنے کے خلاف تھے، ان کا خیال تھا کہ بیٹا ٹی وی پر گانے گائے گا۔ لیکن اب والد دعائیں دیتے ہیں۔

اقرار الحسن کی فیملی میں ان کے ایک بھائی اور ایک بہن بھی ہیں، دونوں شادی شدہ ہیں، بہن کا نام زہرہ ہے جو کہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔ جبکہ اقرار الحسن کے بھائی کا نام اسرار الحسن ہے۔ اسرار بھی شادی شدہ ہیں اور بچے کے والد ہیں۔

اس تصویر میں الگ کُرسی پر بیٹھے اسرار الحق ہیں جبکہ ان کے ساتھ بیٹھی ان کی اہلیہ ہیں، اسی صوفے پر درمیان میں اقرار الحسن کی بہن بیٹھی ہیں اور ان کے ساتھ ان کے شوہر۔

Bete Ko Alwidah Karty Waqt Dua Parh Kar Phoonkti Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bete Ko Alwidah Karty Waqt Dua Parh Kar Phoonkti Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ko Alwidah Karty Waqt Dua Parh Kar Phoonkti Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2591 Views   |   24 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بیٹے کو الوداع کرتے وقت دعا پڑھ کر پھونکتی ہوں کیونکہ ۔۔ دونوں بیویوں کو خوش رکھنے والے اقرار الحسن کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات

بیٹے کو الوداع کرتے وقت دعا پڑھ کر پھونکتی ہوں کیونکہ ۔۔ دونوں بیویوں کو خوش رکھنے والے اقرار الحسن کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کو الوداع کرتے وقت دعا پڑھ کر پھونکتی ہوں کیونکہ ۔۔ دونوں بیویوں کو خوش رکھنے والے اقرار الحسن کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔