یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا۔۔ ایک حاجی کا ایمان، جس نے جہاز کا رخ ہی موڑ دیا! معجزے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایمان تازہ کر دیا

Amer Gaddafi Hajj Journey Stunned the World

دبئی ایئرپورٹ پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جس نے دنیا بھر میں ایمان کی حرارت کو تازہ کر دیا۔ لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر قذافی حج کی نیت سے روانہ ہوئے تھے، لیکن ان کا سفر کچھ یوں رکا کہ ہر کوئی ششدر رہ گیا۔

ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیک کے دوران ان کے نام "قذافی" کی وجہ سے انھیں روک لیا گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اسے بتایا کہ ہم مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن تھوڑا وقت لگے گا۔ اس دوران باقی حجاج اپنے مراحل مکمل کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے اور دروازہ بند ہو چکا تھا۔ جب تک مسئلہ حل ہوا، بدقسمتی سے پائلٹ نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا اور جہاز عامر کے بغیر روانہ ہو گیا۔

ایئرپورٹ پر موجود سیکیورٹی افسر نے افسوس سے کہا: اللہ غالب ہے، شاید تمہارے نصیب میں اس بار حج نہیں لکھا تھا۔

لیکن عامر نے واپسی سے انکار کر دیا اور وہیں رکا رہا دل میں کامل ایمان اور امید کے ساتھ۔

اچانک اطلاع ملی کہ جہاز میں کوئی خرابی ہو گئی ہے اور وہ واپس آ رہا ہے۔ جہاز واپس آیا اور اس کی مرمت کی گئی، لیکن پائلٹ نے دوبارہ دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا ۔

سیکیورٹی افسر نے کہا، لگتا ہے تمہارے نصیب میں ہی نہیں ہے۔ عامر نے یقین سے جواب دیا، نیت حج کی ہے، ان شاءاللہ ضرور جاؤں گا! یہ جہاز میرے بنا نہیں جائے گا۔

جہاز پھر سے روانہ ہوا، لیکن کچھ دیر بعد پھر خرابی کی اطلاع ملی اور جہاز واپس آ گیا۔

اس بار پائلٹ نے اعلان کیا، "جب تک عامر سوار نہیں ہوگا، میں یہ جہاز نہیں اڑاؤں گا۔"

ایئرپورٹ حکام نے عامر کو فوری طور پر بورڈنگ کرائی، اور جیسے ہی وہ طیارے میں سوار ہوئے، جہاز نے کامیابی سے پرواز کر لی – اور سیدھا سعودی عرب، خانہ کعبہ کی طرف گامزن ہوگیا۔

اس روح پرور سفر کے بعد، عامر قذافی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "اللہ جب بلاتا ہے، تو راستے خود بخود ہموار ہو جاتے ہیں۔"

یہ قصہ جیسے ہی سوشل میڈیا پر پھیلا، ہر طرف جذباتی ردعمل آنے لگا۔

کسی نے کہا، اللہ جسے چاہے، اپنے در پر بلا لے۔

دوسرے نے لکھا، ہمیں بھی ایسے ہی معجزے دیکھنے نصیب ہوں۔

کسی نے دل سے کہا، بے شک، اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔

یہ واقعہ صرف ایک سفر کا نہیں، بلکہ یقین، صبر اور قدرت کی کاریگری کا پیغام ہے – ایک ایسا سبق جو دلوں کو جگا گیا۔

Amer Gaddafi Hajj Journey Stunned The World

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Amer Gaddafi Hajj Journey Stunned The World and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amer Gaddafi Hajj Journey Stunned The World to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1298 Views   |   28 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 May 2025)

یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا۔۔ ایک حاجی کا ایمان، جس نے جہاز کا رخ ہی موڑ دیا! معجزے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایمان تازہ کر دیا

یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا۔۔ ایک حاجی کا ایمان، جس نے جہاز کا رخ ہی موڑ دیا! معجزے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایمان تازہ کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا۔۔ ایک حاجی کا ایمان، جس نے جہاز کا رخ ہی موڑ دیا! معجزے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایمان تازہ کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔