کولڈ ڈرنک کی مٹھاس کینسر کا سبب بن سکتی ہے ۔۔ جانیں ماہرین نے کن چیزوں کے زیادہ استعمال سے لوگوں کو خبردار کردیا؟

کولڈ ڈرنکس کا استعمال ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کولڈ ڈرنگ / سافٹ ڈرنک میں شامل مٹھاس کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے؟

جی ہاں! حال ہی میں عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا ہے کہ سافٹ ڈرنکس بالخصوص سیاہ سافٹ ڈرنک میں شامل ایک مصنوعی مٹھاس " ایسپرٹیم" درحقیقت کینسر آور (کارسینوجن) کیمیکل ہے۔

ایسپرٹیم نامی مصنوعی مٹھاس بالخصوص بلیک کولڈ ڈرنک اور مشہور برانڈ کی چیونگم سمیت کئی اشیا میں شامل کی جاتی ہے۔ کولڈ ڈرنک سے لے کر چیونگم اور کچھ اسنیپل ڈرنکس تک کی مصنوعات میں استعمال ہونے والی اس مٹھاس کو پہلی بار کینسر کا سبب بتایا گیا ہے۔

یہ تحقیق بین الاقوامی ایجنسی برائے کینسر ریسرچ (آئی اے آرسی) نے کی ہے جو عالمی ادارہ برائے صحت کا ذیلی ادارہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے آر سی نے مختلف ماہرین پر مشتمل پینل سے مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں شائع شدہ تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے اور یوں ایسپرٹیم کو سرطان والی مٹھاس میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او ایسپرٹیم پر اپنی عوامی سماعت 14 جولائی کو کرے گا۔ اس اعلامیہ کے بعد مزید تفصیلات منظرِ عام پر آسکیں گی۔ تب تک عوام سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ ان چیزوں کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔

Cold Drink Ki Mithas

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cold Drink Ki Mithas and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cold Drink Ki Mithas to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2012 Views   |   04 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کولڈ ڈرنک کی مٹھاس کینسر کا سبب بن سکتی ہے ۔۔ جانیں ماہرین نے کن چیزوں کے زیادہ استعمال سے لوگوں کو خبردار کردیا؟

کولڈ ڈرنک کی مٹھاس کینسر کا سبب بن سکتی ہے ۔۔ جانیں ماہرین نے کن چیزوں کے زیادہ استعمال سے لوگوں کو خبردار کردیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کولڈ ڈرنک کی مٹھاس کینسر کا سبب بن سکتی ہے ۔۔ جانیں ماہرین نے کن چیزوں کے زیادہ استعمال سے لوگوں کو خبردار کردیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔