تلسی کے پتے اور ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے

دنیا بھر میں کورونا کی ایک کے بعد دوسری لہر آ رہی ہے اور اس وائرس سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اپنی قوتِ مدافعت کو بڑھائیں اور صحت کا خیال رکھیں، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ہلدی اور تلسی کے پتوں سے بنی ڈرنک کے وہ فوائد جو کر سکتے ہیں آپ کی قوتِ مدافعت میں حیرت انگیز اضافہ۔

تلسی کے پتوں اور ہلدی کی ڈرنک پینے سے کیا ہوتا ہے؟

موسم بدل رہا ہے اور گرمی کے بعد اب سردیاں آنے والی ہیں ایسے موسم میں آپ کو ہلدی اور تلسی کا استعمال کرنا چاہیئے،آج ہم آپ کو جو شربت بنانے کی ترکیب بتانے والے ہیں اس کو پی کر آپ کو نزلہ زکام میں راحت ملے گی، گلے کی سوزش دور ہو گی اور سب سے زیادہ آپ کی قوتِ مدافعت بڑھانے میں یہ ڈرنک آپ کی بےحد مدد کرے گی۔

• ہلدی اور تلسی کے فوائد

ہلدی کے ایک نہیں بلکہ ڈھیروں فوائد ہیں، ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں یہ ہمارے جسم سے فاضل مادے کو خارج کرتی ہے اس کا استعمال آپ کو فلو اور دیگر بیماریوں کا شکار ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ہی یہ آپ کی قوتِ مدافعت کو بھی بڑھاتی ہے۔
تلسی کے پتے جادوئی فوائد رکھتے ہیں تلسی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ جسمانی ڈی این اے کو بہتر حالت میں رکھتا ہے جن کا بگاڑ معلوم اور نامعلوم کتنے ہی امراض کی وجہ بنتا ہے۔ حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ تلسی کے پتے جینیاتی نقائص کو دور کرکے ڈی این اے کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔
تلسی کے پتوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کی حفاظت کرتا ہے، اور بیکٹیریاز کا خاتمہ کر کے پھیپڑوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔

• ہلدی اور تلسی استعمال کرنے کا طریقہ

• اجزاء

تلسی کے پتے 8 سے 10 عدد
شہد 2 سے 3 چمچ
لونگ 3 سے 4
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دارچینی ایک ٹکڑا

• ترکیب

ایک پتیلی میں ایک گلاس پانی لیں، اس میں ہلدی، لونگ، تلسی کے پتے شامل کریں اور دارچینی شامل کریں، اب اسے دھیمی آنچ پر 10 منٹ پکائیں اب اسے چھان کر اس میں شہد شامل کریں اور نیم گرم پی لیں۔
آپ اس ڈرنک کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔

Tulsi Aur Haldi Ko Mila Kar Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Tulsi Aur Haldi Ko Mila Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tulsi Aur Haldi Ko Mila Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3291 Views   |   06 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

تلسی کے پتے اور ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے

تلسی کے پتے اور ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تلسی کے پتے اور ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے گرمیوں میں اس ڈرنک کا استعمال کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔