پھپھو ہمیشہ بری نہیں ہوتیں، پاکستان ٹی وی کے کچھ ڈرامے جن میں پھپھو کے کردار نے مثال قائم کر دی

والد کی بہن کو پھپھو کہا جاتا ہے عام طور پر ددھیالی رشتے دار اور والدہ کی نند ہونے کے سبب اس رشتے کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے- عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ پھپھو اپنے بھائی کے بچوں کی شدید دشمن ہوتی ہے اور ہمیشہ ان میں عیب نکالتی رہتی ہے اور ماضی میں کئی ڈرامے ایسے بھی دکھائے گئے جہاں پر پھپھو کو سخت منفی کرداروں میں دکھایا گیا تھا- جیسے کہ پاکیزہ پھپھو ، بھڑاس یہ سب ایسے ڈرامے تھے جن میں پھپھو کا کردار بہت ہی برا دکھایا گیا تھا- اسی طرح ایک ڈرامہ کیسا ہے نصیباں میں عظمیٰ گیلا نی کے روپ میں بھی پھپھو کا کردار مزید نفرتیں ہی پھیلانے کا سبب بنا- مگر اب اللہ کا شکر ہے کہ میڈیا والوں کو تھوڑی سی عقل آگئی ہے اور اب ایسے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں جہاں پر پھپھو کے کردار کو اچھا دکھایا گیا ہے-

ڈرامہ سمجھوتہ کی پھپھو

حالیہ دنوں میں پیش کیے جانے والے ڈرامے سمجھوتہ کی کہانی اگرچہ کسی حد تک مختلف ہے اور اس میں روائتی ساس بہو کی سازشیں بھی نہیں دکھائی گئی ہیں- وہیں پر اس ڈرامہ کی پھپھو کا کردار بھی اس حوالے سے کافی مختلف ہے کہ وہ اپنے بھتیجوں کی بیویوں کے ساتھ بھی بہت مثبت کردار ادا کر رہی ہیں اور دوسری جانب بھائی کی بیوی کے انتقال کے بعد اس کی دوسری شادی کروانے کے ساتھ ساتھ نئی بھابھی کو بھی بہت اچھی طرح ٹریٹ کر رہی ہے- جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمیشہ پھپھو خراب نہیں ہوتی ہے ساجدہ سید یہ کردار انتہائی خوبصورت انداز میں ادا کر رہی ہیں-

ڈرامہ بیٹیاں کی پھپھو

گزشتہ دنوں پیش کیے جانے والا ڈرامہ بیٹیاں بھی ایک ایسا ہی ڈرامہ تھا جس میں جویریہ سعود نے شروع میں تو روائتی پھپھو کا کردار ہی ادا کیا اور ہر وقت اپنی بھتیجییوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں- مگر اس کے بعد آخری وقت میں ان کے کردار کو بہت ہی مثبت انداز میں پیش کیا گیا - ایک ایسی پھپھو جو کہ اپنی بھتیجیوں کے برے بھلے کے لیے سب سے نہ صرف لڑ پڑتیں بلکہ ان کو بہترین مشورے بھی دیتیں۔ ویریہ سعید نے یہ کردار جس میں مثبت اور منفی دونوں ہی رنگ موجود تھے بہت ہی کامیابی سے یادگار انداز میں نبھایا-

ڈرامہ کچھ ان کہی کی پھپھو

ڈرامہ کچھ ان کہی بہت مختلف کہانی کے ساتھ پیش کیا جانے والا ڈرامہ ہے جو کہ روائتی کہانیوں سے بہت مختلف ہے- جس میں ایک جانب تو بیٹیوں کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے تو دوسری جانب معاشرے میں موجود خاندانی مسائل اور جائيداد کے مسائل کو بھی بہت مثبت انداز میں بیان کیا ہے - اس ڈرامے میں ونیزا احمد پھپھو کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ جدید ماحول کی عکاسی کر رہی ہیں ان کی سوچ جو کہ ان کی بھتیجیوں کی غیر روائتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ایک نئی سوچ کی جھلک کو دکھا رہی ہے-

ڈرامے ہمارے معاشرے کی سوچ کو اور رجحان کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے مثبت سوچ والے ڈرامے ہمارے معاشرے میں اچھی روایات کو بنانے کا سبب بنتے ہیں -

Phupho Hamesha Ghalat Nhe Hoti

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Phupho Hamesha Ghalat Nhe Hoti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phupho Hamesha Ghalat Nhe Hoti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   5409 Views   |   09 Apr 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پھپھو ہمیشہ بری نہیں ہوتیں، پاکستان ٹی وی کے کچھ ڈرامے جن میں پھپھو کے کردار نے مثال قائم کر دی

پھپھو ہمیشہ بری نہیں ہوتیں، پاکستان ٹی وی کے کچھ ڈرامے جن میں پھپھو کے کردار نے مثال قائم کر دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھپھو ہمیشہ بری نہیں ہوتیں، پاکستان ٹی وی کے کچھ ڈرامے جن میں پھپھو کے کردار نے مثال قائم کر دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔