کھانا دن میں 3 مرتبہ سب ہی کھاتے ہیں، کوئی 2 مرتبہ تو کوئی اس سے زیادہ مرتبہ۔ کوئی بھوک لگنے کی وجہ سے کھاتا ہے تو کوئی اپنے شوق یا دل للچانے کی وجہ سے کھا لیتا ہے غرضیکہ کسی نہ کسی طرح ہم کھانا تو کھا ہی رہے ہیں۔ کھانا زبان کے ذائقے تک ہی زیادہ اچھا لگتا ہے لیکن جب وہ ہضم نہ ہو اور ڈکاریں آنے لگیں تو کوفت ہونے لگتی ہے۔ اکثر لوگوں کا تو مسئلہ ہی صرف کھانا ہضم نہ ہونا ہے یا پھر دیر سے ہضم ہونا ہے۔
جن لوگوں کو کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے وہ انتہائی تکلیف کا شکار رہتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانا دیر سے ہضم ہونا کن بڑی بیماریوں کا سبب ہے؟
سست آنتیں:
٭ کھانا دیر سے ہضم ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کی آنتیں سست ہیں یعنی وہ اپنا کام وقت پر نہیں کر رہی ہیں۔ یہ بذاتِ خود ایک بڑی بیماری ہے جس کا علاج ممکن تو ہے لیکن بُخار کی طرح اس کا فوری علاج ہو نہیں سکتا۔
ڈپریشن:
٭ جب کھانا ہضم نہ ہو یا پیٹ میں درد ہو تو انسان ہر وقت اسی سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ یہ ہضم کیوں نہیں ہو رہا یہ درد کب ٹھیک ہوگا اور مستقل یہ تکلیف آپ کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہے۔
داؤں کا کثرت سے استعمال:
٭ دواؤں کا کثرت سے استعمال کرنا بھی جسم میں پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔ جس سے پٹھے کمزور اور دل کی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں۔
ہارٹ اٹیک:
٭ یہ براہِ راست تو نہیں ہوتا لیکن ایسا عموماً دیکھا جاتا ہے کہ جن لوگوں کو کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے ارو ان کے ساتھ یہ تکلیف مستقل ہو تو وہ دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
٭ جسم کا نچلا حصہ:
جسم کا نچلا حصہ یعنی پیلوس اور یوٹرس ایک اہم ترین حصہ ہیں، لیکن یہ اہم ترین حصہ نظامِ ہاضمہ کی کمزوری کی وجہ سے کمزور پڑ جاتا ہے جس سے کئی سنگین بیماریاں مزید پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
ادرک فائدہ کیسے دے گی؟
ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار دیگر کھانے کی چیزوں سے زیادہ پائی جاتی ہے، یہ اینٹی انفلامیٹری بھی ہے مزید یہ کہ اس میں وٹامن اے، سی، میگنیشیئم اور فاسفورس زیادہ پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہاضمے کے مسائل کو ادرک کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چاہے اس کو چھلکے کے ساتھ چبا کر کھائیں یا پاؤڈر کی شکل میں، جوس بنا کر پیئیں یا قہوے کی صورت میں لیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khana Dair Se Hazam Hona and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Dair Se Hazam Hona to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.