پھٹی ایڑھیاں بری لگتی ہیں تو یہ عام چیزیں استعمال کریں اور انھیں نرم و ملائم بنائیں

پھٹی ایڑھیاں ہمارے پیروں کی خوبصورتی ماند کر دیتی ہیں ہم جوتے بھی پہن لیں تو اکثر یہ پھٹی ایڑھیاں نظر آجاتی ہیں اور لوگوں کے سامنے شرمندگی ہوتی ہے۔ دن بھر چلنے پھرنے یا مٹی پیروں میں زیادہ لگنے یا فرش پر زیادہ چلنے کی وجہ سے ایڑھی کی جلد خشک ہو جاتی ہے اور پھر یہی خشک جلد ایڑھی پر تہوں کی شکل میں جم جاتی ہے جس کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹنے لگتی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ جلد میں مناسب نمی کی کمی ہے، جلد کو نم رکھنا اسے خشک ہونے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
ایڑھیاں صرف سردی میں ہی نہیں پھٹتی ہیں بلکہ گرمی کے موسم میں بھی پھٹ جاتی ہیں تو یہ گمان نہ کریں کہ صرف سردی میں خشکی زیادہ ہونے کی وجہ سے ایڑھیاں پھٹتی ہیں۔ ایڑھی کے پھٹنے کی ایک وجہ جوتے زیادہ پہننا اور بڑی ہیل کی چپل پہننا بھی ہے۔ کچن میں موجود چند چیزیں آپ کی پھٹی ایڑھیوں کو دوبارہ سے نرم ملائم بنانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں جوکہ یہ ہیں:

• سیب کا سرکہ:

سیب کا سرکہ اینٹی بائیوٹک، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی فنگس ہوتا ہے جو ہماری خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔پھٹی ایڑھیوں کو نرم ملائم بنانے کے لیے آپ سیب کے سرکہ کو آدھے کپ پانی میں مکس کرکے روئی یا کاٹن پیڈ میں ڈبو کر ایڑھیوں پر لگائیں اور کچھ دیر رہنے دیں، یہ عمل روزانہ دن میں ایک مرتبہ کریں آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہی وقت میں ایڑھی کی مردہ جلد اتر کر نئی اور نرم ملائم جلد آنے لگے گی۔

• بیکنگ سوڈا:

بیکنگ سوڈا ہمارے کھانوں اور روزمرہ کے عام استعمال میں بہت زیادہ مفید ہے۔ پھٹی ایڑھیوں کو نرم ملائم بنانے میں بھی کارآمد ہے۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو نیم گرم پانی سے بھرے ٹپ میں ڈالیں اور اس پانی میں اپنے پاؤں بھگو دیں ۔ آدھے گھنٹے تک پاؤں کو اس پانی میں ڈبوئیں رکھیں اس کے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے آہستہ آہستہ کرکے آپ کی خراب اور مردار جلد نرم ہوکر باہر نکل جائے گی اور ایڑھیاں نم ہوجائیں گی۔

• لیموں :

لیموں سٹرک ایسڈ کی وجہ سے کارآمد سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لیموں پھٹی ہوئی ایڑھیوں کو نرم بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ لیموں کا عرق نکال لیں۔ اور بچے ہوئے چھلکے کو ایڑھیوں پر رگڑتے رہیں ۔ ایسا کرنے سے جلد کے پٹھے اس جگہ سے نرم ہو کر مردہ جلد کو چھوڑدیں گے یوں ساری پھٹی ایڑھیاں جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گی۔

• ناریل کے تیل

ناریل کا تیل جلد میں نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پیروں کو پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد ان پر ناریل کے تیل کی مالش کریں یہ تیل ورم کش اور جراثیم کش ہے جو پھٹی ہوئی ایڑھیوں کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔

• نمک:

نمک پاؤں کی خؤبصورتی اور ایڑھیوں کے لیے اچھا ہے۔ ایک ٹپ میں پانی لیں اور دو چمچ نمک ڈالیں۔اس میں اپنے پاؤں بھگو دیں۔ اب اپنے پاؤں کو اچھی طرح رگڑیں اور موزے پہن لیں۔
یہ چند نسخے اس خشک موسم میں آپ کی پھٹی ایڑھیوں کی تکلیف کو ختم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Phati Ariyon Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Phati Ariyon Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phati Ariyon Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7586 Views   |   10 Jan 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

پھٹی ایڑھیاں بری لگتی ہیں تو یہ عام چیزیں استعمال کریں اور انھیں نرم و ملائم بنائیں

پھٹی ایڑھیاں بری لگتی ہیں تو یہ عام چیزیں استعمال کریں اور انھیں نرم و ملائم بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹی ایڑھیاں بری لگتی ہیں تو یہ عام چیزیں استعمال کریں اور انھیں نرم و ملائم بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔