سادی روٹی کے بجائے کھجور کی روٹی ۔۔ جانیں سحری میں کھجور کی روٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے اور کیسے بنتی ہے؟ جو آپ اور آپ کے بچوں کی صحت کیلیئے ضروری ہے

رمضان میں صحت کے معاملے میں بچے اور بڑے دونوں ہی لا پرواہ ہوجاتے ہیں اور پھر اعصابی کمزوری کی وجہ سے کوئی کام صحیح سے نہیں کر پاتے اور پھر وہ کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اسلیئے آج ہم آپ کو صحت اور غذائیت سے بھرپور کھجور کی روٹی بنانے کا طریقہ بتائیں گے، جو آپ سحری میں سادی روٹی کی جگہ بنا کر کھائیں اور کمزوری کو بھول جائیں

اجزاء:

آٹا دیڑھ کپ
کھجوریں 11 عدد
دودھ 1 کپ
شہد 3 چمچ
الائچی پاؤڈر ½ چمچ

ترکیب:

۔ سب سے پہلے کھجور کے بیج نکال کر اسے دودھ کے ساتھ مکسر میں بلینڈ کر کے پیسٹ بنالیں
۔ اب ایک پیالے میں آٹا ڈال کر اس میں الائچی پاؤڈر اور شہد شامل کرکے مکس کریں، پھر اسے کھجور کے پیسٹ کے ساتھ گوندھ لیں
۔ گوندھنے کے بعد 10 منٹ کیلیئے رکھ دیں، پھر اس کی روٹی بنائیں
۔ مزیدار کھجور کی روٹی تیار ہے، سحری میں خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں۔ یہ جسم میں جان اور پھرتی پیدا کرنے کے ساتھ طاقت بھی بخشتی ہے۔

Khajoor Roti Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khajoor Roti Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khajoor Roti Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1623 Views   |   02 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

سادی روٹی کے بجائے کھجور کی روٹی ۔۔ جانیں سحری میں کھجور کی روٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے اور کیسے بنتی ہے؟ جو آپ اور آپ کے بچوں کی صحت کیلیئے ضروری ہے

سادی روٹی کے بجائے کھجور کی روٹی ۔۔ جانیں سحری میں کھجور کی روٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے اور کیسے بنتی ہے؟ جو آپ اور آپ کے بچوں کی صحت کیلیئے ضروری ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سادی روٹی کے بجائے کھجور کی روٹی ۔۔ جانیں سحری میں کھجور کی روٹی کھانے سے کیا ہوتا ہے اور کیسے بنتی ہے؟ جو آپ اور آپ کے بچوں کی صحت کیلیئے ضروری ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔