سڑکوں، مارکیٹس میں ملنے والے کھانے اکثر شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس سب میں بچے خاص کر متاثر ہوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں ایک کم عمر بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ناساز طبیعت کے ساتھ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
دوسری جانب ایک پلیٹ میں کچھ تاریں دکھائی دے رہی ہیں، لیکن تار نما یہ چیزیں کچھ اور نہیں بلکہ کیڑے ہیں جو کہ اس بچے کے پیٹ سے نکالے گئے۔
کم عمر بچے کو شدید پیٹ درد ہوا، جس کے باعث بچے کو راولپنڈی کے ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انکشاف ہوا کہ بچے کے پیٹ میں کیڑے موجود تھے جو کہ ناقص کھانے پینے کی چیزوں کی وجہ سے وجود میں آئے اور بچے کو شدید تکلیف دے رہے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز نے بچوں کو باہر کے کھانے پر پابندی بھی لگانے کی تجویز دی ہے۔