گرمی آئی تو مکھیوں کی مصیبت آئی ۔۔ 10 منٹ میں مکھیوں کو بھگانے کا ایسا طریقہ کہ مکھیاں بھوکی مرجائیں گی، لیکن گھر میں نظر نہیں آئیں گی

گرمیوں میں ہر طرف مکھیوں کی بھرمار ہو جاتی ہے اور پھر اگر بارش ہو جائے تو اس میں ہر طرح کے اڑتے پتھنگے بھی تنگ کرنے آ جاتے ہیں اور مکھیوں کو تو جیسے موقع مل جاتا ہے گھومنے پھرنے کا جو نہ صرف کھانے پینے چیزوں پر آ کر بیٹھ جاتی ہیں بلکہ گھر کے ہر کونے، کچن، کھڑکیوں یہاں تک کہ سیڑھیوں میں بھی آ جاتی ہیں۔ ان کو ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن کسی حد تک گھر سے بھگانے کے لیے طریقے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ آپ بھی اگر ان مکھیوں سے پریشان ہیں تو ایک مرتبہ یہ نسخہ بھی آ زما لیجیے۔

ٹپ :

٭ ایک کیلے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اس کو پیالے میں رکھ لیں۔ اب اس میں آدھا گلاس نیم گرم پانی ڈال دیجیے۔
٭ برتن دھونے والا صابن لیجیے اور اس کو کرش کرکے کیلے والے پیالے میں ڈال دیں۔
٭ اس میں 3 سے 4 چمچ سیب کا سرکہ ڈال کر ایسی جگہ رکھ دیجیے جہاں مکھیاں زیادہ آتی ہیں اور اگر ہر کونے میں رکھنا چاہیں تو ایسا بھی کرسکتی ہیں۔
٭ یہاں کیلا کھانے کے چکر میں مکھیاں آئیں گی، لیکن صابن کے کیمیکل کی وجہ سے چپک کر مر جائیں گی اور سیب کے سرکے کی خوشبو سے مکھیاں بھاگ بھاگ کر اس پیالے کی جانب آئیں گی۔ لیجیے گھر میں سستا طریقہ مکھیوں کو بھگانے کے لیے کتنا کارآمد ہے۔ آپ بھی آزمالیجیے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2068 Views   |   10 Aug 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گرمی آئی تو مکھیوں کی مصیبت آئی ۔۔ 10 منٹ میں مکھیوں کو بھگانے کا ایسا طریقہ کہ مکھیاں بھوکی مرجائیں گی، لیکن گھر میں نظر نہیں آئیں گی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گرمی آئی تو مکھیوں کی مصیبت آئی ۔۔ 10 منٹ میں مکھیوں کو بھگانے کا ایسا طریقہ کہ مکھیاں بھوکی مرجائیں گی، لیکن گھر میں نظر نہیں آئیں گی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.