ان معمولی بیجوں کو کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

خشخاش کو صدیوں سے روایتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، یہ بیج عام طور پر سفید، سیاہ یا ہلکے گہرے سرمئی رنگ کے ہوتے ہیں یعنی الگ الگ علاقوں میں مختلف قسم کی خشخاش کاشت کی جاتی ہے اس لئے ان کے رنگ بھی مختلف ہوتے ہیں، ہمارے یہاں عام طور پر سفید یا ہلکی بھوری خشخاش کاشت ہوتی ہے اور یہی استعمال کی جاتی ہے۔
خشخاش کو عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کے بیجوں کے ساتھ ساتھ اس کا تیل بھی حیرت انگیز فوائد کا حامل ہوتا ہے، خشخاش کو کھانسی، سر درد کے علاج سے لے کر نیند کی کمی اور دمے کے علاج تک کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
خشخاش کے مزید کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

خشخاش کے حیرت انگیز فوائد

• اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور

خشخاش میں فائبر اور فیٹ کے علاوہ، آئرن، پروٹین، زِنک، میگنیشیم، کیلشیم، کاپر، مینگنیز، فاسفورس، کیلوریز اور کاربز پائے جاتے ہیں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
یہ غذائی اجزاء ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ خون کو جمنے سے روکتے ہیں خون کی روانی بہتر بناتے ہیں، ہائی بلڈ پریشر کو کنڑول کرتے ہیں اور ساتھ ہی امراضِ قلب سے محفوظ رکھتے ہیں۔

• قلبی نظام کو بہتر بنائے

خشخاش میں موجود ڈائٹری فائبر اچھے کولیسٹرول کو بڑھا کر خراب کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے اور کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھتی ہے، خشخاش نظامِ قلب کو بہتر بناتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے سے محفوظ رکھتی ہے۔

• السر سے بچائے

خشخاش میں درد سے نجات دلانے اور سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ آپ کو منہ کے السر اور معدے کے السر سے محفوظ رکھتی ہے خشخاش کے استعمال سے جسم میں موجود کوئی بھی زخم تیزی سے بھر جاتا ہے۔
منہ کے السر کے علاج کے لئے خشخاش کو پیس کر اس میں سوکھا اور پسا ہوا کھوپرا ملائیں اور اس کو روزانہ کھائیں جب تک منہ کے السر میں کمی یا اس کا خاتمہ نہ ہو جائے۔

• پیٹ درد سے نجات کے لئے مفید

پیٹ کے درد سے نجات کے لئے خشخاش کو صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اس کے لئے پسی ہوئی خشخاش کو مکھن یا پھر گھی میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے جس سے با آسانی پیٹ درد سے نجات مل جاتی ہے اور نظامِ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

Khashkhash Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khashkhash Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khashkhash Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tayyab  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4263 Views   |   09 Apr 2022
About the Author:

Tayyab is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tayyab is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

ان معمولی بیجوں کو کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

ان معمولی بیجوں کو کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان معمولی بیجوں کو کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔