صرف ٹکڑا نہیں بلکہ باپ کو پورا جگر دے سکتی ہوں۔۔ باپ کو جگر دینے والی باہمت لڑکی کی کہانی جس نے بیٹوں کو بھی مات دے دی

اکثر لوگ بڑھاپے میں اپنا سہارا بیٹوں کو سمجھتے ہیں۔ عام طور پر ہوتا بھی ایسا ہے کہ اگر ماں یا باپ کو ضرورت پڑے تو بیٹے ہی جسمانی اعضاء عطیہ کرتے ہیں، مالی طور پر سہارا دیتے ہیں لیکن ایسی بیٹیوں کی بھی کمی نہیں جو والدین کی خاطر کچھ بھی کرسکتی ہیں۔

کہتے ہیں ماں باپ اپنی اولاد کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں لیکن اس معاملے میں اولادیں بھی اکثر ایسی مثالیں قائم کرجاتی ہیں کہ دنیا دیکھتی رہ جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک بیٹی 21 سالہ کوثر ہیں جنھوں نے اپنے ایڈز کے مریض والد گاور خان کو اپنا جگر کا ٹکڑا عطیہ کردیا۔

گاور خان اور ان کی بیٹی کوثر لاڑکانہ کے رہنے والے ہیں۔ گاور کہتے ہیں کہ جگر کا کینسر ہونے کے علاوہ انھیں ناقص خون لگوانے کی وجہ سے ایڈز کا موذی مرض بھی تھا جس کی وجہ سے کوئی بھی اسپتال ان کو تسلی بخش جواب نہیں دے رہا تھا۔ گاور کہتے ہیں اسپتال والے والے کہتے تھے کہ ایڈز کی وجہ سے ان کے جگر کی پیوند کاری ممکن نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں ان سے پوچھتا کہ کیا مجھے اس طرح مرنے کے لیے چھوڑ دیا جائے گا تو وہ کوئی جواب نہیں دیتے تھے۔‘

اسی دوران گاور کو کسی نے گمبٹ اسپتال جانے کا مشورہ دیا۔ گاور کہتے ہیں کہ وہ وہاں چلے تو گئے لیکن انھیں کوئی امید نہیں تھی کہ وہاں ان کا علاج ہوسکے گا۔ ’میں وہاں گیا تو میں نے وہاں بھی ڈاکٹروں سے لڑنا شروع کر دیا کہ آپ لوگ بھی میرا کچھ نہیں کرو گے، بس رٹے رٹائے جملے بولو گے۔‘

لیکن گمبٹ اسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کی باتوں پر انھیں کچھ نہیں کہا اور ٹرانسپلانٹ کی تیاری شروع کردی جس پر کوثر نے اس ڈر سے اپنے جگر کا ٹکڑا اپنے والد کو دے دیا کہ کہیں ان کے علاج میں دیر نہ ہوجائے۔

گاور خان کا ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوا جو کہ پاکستان کی تاریخ میں ایڈز کے مریض میں جگر کی کامیاب پیوندکاری کا پہلا آپریشن ہے۔

جگر اور گردے کی مفت پیوندکاری

بی بی سی کے مطابق گمبٹ ہسپتال میں اب تک تقریباً 550 ٹرانسپلانٹ کیے جا چکے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب میں سے نوے فی ڈے ٹرانسپلانٹس کامیاب ہیں۔ گمبٹ اسپتال سندھ کے شہر گمبٹ میں موجود ہے جہاں جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   9216 Views   |   18 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about صرف ٹکڑا نہیں بلکہ باپ کو پورا جگر دے سکتی ہوں۔۔ باپ کو جگر دینے والی باہمت لڑکی کی کہانی جس نے بیٹوں کو بھی مات دے دی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (صرف ٹکڑا نہیں بلکہ باپ کو پورا جگر دے سکتی ہوں۔۔ باپ کو جگر دینے والی باہمت لڑکی کی کہانی جس نے بیٹوں کو بھی مات دے دی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.