کیلے سب کو ہی پسند آتے ہیں خاص طور پر بچے تو ان کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ان کو نہ دھونا پڑتا ہے نہ ہی ان میں بیج ہوتے ہیں۔ ان کا ذائقہ بھی شیریں ہوتا ہے۔ البتہ ان میں اکثر چھیلنے کے بعد سیاہ رنگ کا حصہ نظر آتا ہے، آج ہم اسی بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

ہلکے پکے ہوئے کیلے
اگر کیلے کا اندرونی حصہ ہلکا براؤن ہے تو ماہرین کے مطابق اسے کھانے کے کوئی نقصانات نہیں ہیں۔ یہ زیادہ پکا ہوا کیلا ہونے کی نشانی ہے۔ چونکہ کیلے میں آئرن پایا جاتا ہے اس لئے یہ تیزی سے پک جاتا ہے اور رنگ بدل لیتا ہے۔ پکے ہوئے کیلے میں اینٹی آکسیڈینٹس کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو خلیات کے خراب ہونے کا عمل سست کرتے ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
سیاہی مائل کیلے
البتہ اگر کیلے زیادہ سیاہی والی رنگت اختیار کرچکے ہوں تو انھیں نہیں کھانا چاہیے کیونکہ ماہرین کے مطابق ان کیلوں میں بلیک سینٹر سینڈروم یا فنگل لگ چکا ہوتا ہے جو متعدد بیماریاں پیدا کرنے کے علاوہ زہریلا بھی ثابت ہوسکتا ہے