Hamla Khawateen Zaror Khayen

صحت مند بچے کی پیدائش کے لئے ہر حاملہ خاتون کو یہ ایک چیز ضرور کھانی چاہیے، تاریخی تحقیق میں سائنسدانوں نے سب سے اہم ترین راز بتادیا

ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے ہاں صحت مند بچہ پیدا ہو۔ اس کے لیے وہ اپنی خوراک سمیت تمام عوامل کا دھیان رکھتی ہے جو بچے کی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایک ایسی چیز بتا دی ہے جوماں کے پیٹ میں بچے کی بہترین نشوونما کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور اکثر خواتین اس سے آگاہ نہیں ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”وٹامن ڈی کی گولیاں اور فولک ایسڈ کی حامل خوراک ماں کے پیٹ میں پرورش پانے والے بچے کی نشوونما میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وٹامن ڈی اور فولک ایسڈ لینے پر رحمِ مادرکے مدافعتی خلیے انتہائی متحرک ہو جاتے ہیں اور بچے کے اعضاءکی تخلیق انتہائی صحت مندانہ طریقے سے ہوتی ہے۔“

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ہیویسن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں پہلی بار یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ رحمِ مادر کا حصہ پلیسنٹا (Placenta)ماں کے جسم میں موجود وٹامن ڈی کی مقدار کے تناسب سے مختلف کام کرتا ہے اور یہی حصہ بچے کے اعضاءبننے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ماں کے خون میں جتنا وٹامن ڈی زیادہ ہو یہ حصہ اتنا زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ چنانچہ ماﺅں کو صحت مند بچے کے حصول کے لیے دوران حمل وٹامن ڈی کی اضافی مقدار لیتے رہنا چاہیے۔ وٹامن ڈی براہ راست بچے کے ان خلیوں پر اثرانداز ہوتا ہے جو ماں کے خون کی وریدوں سے جڑے ہوتے ہیں۔یہ بچے کو Chlamydiaو دیگر نوع کی انفیکشن سے بھی محفوظ رکھنے کا کام کرتا ہے۔“

Hamla Khawateen Zaror Khayen

Scientists have revealed one of the best thing for pregnant women in their study which will give a big boost to fast and healthy growth of their baby in their wombs and unfortunately mostly women are not aware of that .according to a scientific study, a reasonable dose of vitamin d tablets and folic acid plays vital role in the growth of baby inside mother’s womb.
Report reveals that the main part of mother womb which is placenta works according to the efficiency and deficiency of vitamin d in the blood of mother and placenta is responsible in the formation of body parts of baby.
So in order to give birth to a healthy baby, pregnant women should take some extra dose of vitamin d in the form of folic acid and other vitamin d tablets.

Hamla Khawateen Zaror Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamla Khawateen Zaror Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Khawateen Zaror Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10378 Views   |   16 Jan 2018
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Hamla Khawateen Zaror Khayen

Hamla Khawateen Zaror Khayen ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Hamla Khawateen Zaror Khayen سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔