آپ کا پسندیدہ پھل کیلا ۔۔ کیا آپ کو اس کے کھانے کا صحیح وقت معلوم پے؟

سب کا پسندیدہ پھل کیلا غذائیت سے پھرپور خاص کر پوٹاشیم اور آئرن سے بھرپور پھل ہے۔ اس کوبچے بوڑھے جوان سب شوق سے کھاتے ہیں ۔ اس کو کھانا بہت آسان ہوتا ہے اس لئے اس کو ہر ایک بڑے شوق سے کھا لیتا ہے اس سے پیٹ بھی بھرتا ہے اور غذائیت بھی بھرہور مل جاتی ہے۔ یہ ہر موسم میں بآسانی مل بھی جاتا ہے اور کسی بھی وقت اس کو کھا بھی لیا جاتا ہے۔ اس میں آئرن، پوٹاشیم ، وٹامن سی، فائبر اور وٹامن بی 6 موجود ہو تے ہیں ، اس سے فوری توانائی ملتی ہے، جو لوگ وزن بڑھا نا چاہتے ہیں وہ اس کا دودھ کے ساتھ شیک بنا کر بھی پیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دست اور اسہال میں بھی یہ دوا کے طور پر کام کرتا ہے اور فوری طور پر دست روک دیتا ہے۔

کیلے کی اہمیت:

کیلا بہت اہم اور مزیدار پھل ہے ، اس کی اہم بات یہ ہے کہ اس کو بوڑھے بھی بہت آسانی سے کھا بھی لیتے ہیں اور ہضم بھی ہوجاتا ہے، نرم ہونے کی وجہ سے اس کو کھانا آسان ہے ، شیرخوار بچوں کو بھی پہلی ٹھوس غذا کے طور پراسے دیا جاتا ہے اس سے بچوں کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے اور ان کا وزن بھی بڑھتا ہے۔

کیلا کھانے کا درست وقت کون سا ہے؟

ہمارے ہاں اگرچہ کیلے کو کسی بھی وقت کھا لیا جاتا ہے اور خاص کر بچے تو چلتے پھرتے اسے کھا لیتے ہیں لیکن اس کو کھانے کا بھی مناسب وقت ہوتا ہے، جب یہ زیادہ موثراور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کیلے کو اگر ناشتے کے وقت کھایا جائے تو یہ زیادہ مفید ہے۔ کیونکہ اس میں فائبر موجود ہے تو اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ قوتِ مدافعت بڑھتی ہے اور نظامِ ہاضمہ اچھا ہوتا ہے۔

کیلا کھانے سے کون کون سے فائدے حاصل ہوتے ہیں؟

1۔ کیلا کھانے سے وزن بڑھتا ہے ، کمزور اور لاغر افراد کے لئے بہترین ہے۔
2۔ کیلا بچے اور بوڑھوں کے لئے بہترین ہےکیونکہ یہ نرم ہوتا ہے اس کو چبانے کے لئے دانتوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اور فوری توانائی کا ذریعہ ہے۔
3۔ اس میں موجود پوٹاشیم دل اور بلڈپریشر کےمریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔
4۔ اس میں موجود کاربس فوری توانائی کا ذریعہ ہیں۔ اور اس میں موجود فائبر پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتا ہے۔
5۔ اس کو کھانے سے نظامِ ہاضمہ اچھا ہوتا ہے، قوتِ مدافعت بہتر ہوتی ہے۔
6۔ اگرآپ کا موڈ خراب ہے تو کیلا کھائیں اس میں موجود ٹریپٹوفین ہمیں تناؤ سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
7۔ کیلا کھا کر دیر تک بھوک نہیں لگتی اسی لئے ڈائٹ والے اس کوکھائیں تو مفید ہے۔ کمزوری بھی نہیں ہوتی۔ ورزش وغیرہ کے بعد اس کو کھانا بہت اچھا ہے۔
کیلا دن میں کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے صبح نہار منہ کھانا جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ اگر آپ دن میں دو سے زیادہ کیلے کھاتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر یا ماہر غذائیت سے مشورہ کریں۔

Kela Khane Ka Sahi Waqt

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kela Khane Ka Sahi Waqt and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kela Khane Ka Sahi Waqt to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4687 Views   |   09 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آپ کا پسندیدہ پھل کیلا ۔۔ کیا آپ کو اس کے کھانے کا صحیح وقت معلوم پے؟

آپ کا پسندیدہ پھل کیلا ۔۔ کیا آپ کو اس کے کھانے کا صحیح وقت معلوم پے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کا پسندیدہ پھل کیلا ۔۔ کیا آپ کو اس کے کھانے کا صحیح وقت معلوم پے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔