بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کیا فرق ہے؟ جانیئے تاکہ بیکنگ کے وقت کوئی غلطی نہ ہو جائے

اکثر خواتین و مرد اس بات کو لے کر کشمکش میں رہتے ہیں کہ بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ایک ہی ہیں یا الگ الگ، اور دونوں کے استعمال سے ایک ہی کام ہوگا یا دونوں کی الگ خصوصیات ہیں۔
آپ کی اسی اُلجھن کو دور کرنے کے لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کا فرق اور ان کا استعمال۔

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر الگ ہیں؟

بلکل بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ایک ہی چیز نہیں ہیں، در حقیقت وہ بالکل ایک جیسے نہیں ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر دونوں بیکڈ (بیکنگ) سامان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا کرتے ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر خمیر کرنے والے ایسے ایجنٹ ہیں جو بسکٹ، کیک اور دیگر چیزوں کو ہلکا پھلکا اور پھلانے کا کام کرتے ہیں۔

• بیکنگ پاؤڈر

بیکنگ پاؤڈر میں تیزابیت کا جُز ہوتا ہے اور باس میں سوڈیم بائی کاربونیٹ ہوتا ہے، یہ ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس، پانی اور نمک کی تشکیل کے لئے تیزابیت کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس لئے اسے کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز میں یہ زیادہ ڈال دیا جائے تو وہ چیز بدذائقہ ہو جاتی ہے اس لئے اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے۔
بیکنگ پاؤڈر کسی بھی کھانے کی چیز جیسے بسکٹ، کیک یا پیزا وغیرہ کے آمیزے کو کیمیکل ری ایکشن کر کے فوری خمیر کرتا ہے اور اس کا ذائقہ معمولی نمکین بناتا ہے اس ہی لئے اسے ہمیشہ کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ چھونے پر تھوڑا بھُر بھُرا ہوتا ہے۔

• بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا میں تیزابیت کا جزو نہیں ہوتا ہے، کھانے کا سوڈا، میٹھا سوڈا، بیکنگ سوڈا ایک ہی جُز کا نام ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں، میٹھے سوڈے کا استعمال پرانے برتنوں اور چولہے پر جمی میل کی صفائی سے لے کر معدے سے جڑی شکایات اور چہرے سے ایکنی کے خاتمے تک مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
بیکنگ سوڈے کو دانتوں کی صفائی، بلیک ہیڈ کے خاتمے، دانوں کے خاتمے، شیمپو میں اور کپڑوں کی دھلائی وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اسے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے پکوڑے وغیرہ نرم بنتے ہیں۔

• میٹھے سوڈے/ بیکنگ سوڈے کا روزانہ استعمال

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں آدھے لیمو ں کا رس ملائیں اور اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کر لیں، اب اس مشروب کو صبح نہار منہ پیئیں، ایک ہفتے تک مسلسل پینے کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ لیں اور پھر یہ مشروب صبح نہار پینا شروع کر دیں۔
اس عمل کے نتیجے میں جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا، جلد سے جھریوں کا خاتمہ ہوگا، جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی واقع ہو گی، ماہرین کے مطابق یہ مشروب کینسر سے بچاؤ کا سبب بھی بنتا ہے اور موٹاپے کا خاتمہ کرتا ہے۔

Baking Powder And Baking Soda Main Farq

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Baking Powder And Baking Soda Main Farq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baking Powder And Baking Soda Main Farq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   43732 Views   |   05 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کیا فرق ہے؟ جانیئے تاکہ بیکنگ کے وقت کوئی غلطی نہ ہو جائے

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کیا فرق ہے؟ جانیئے تاکہ بیکنگ کے وقت کوئی غلطی نہ ہو جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کیا فرق ہے؟ جانیئے تاکہ بیکنگ کے وقت کوئی غلطی نہ ہو جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔