امرود سے کھانسی کا علاج ۔۔ جانیئے امرود کا کس طرح استعمال کرنے سے خشک یا بلغم والی کھانسی کا علاج کیا جا سکتا ہے

سرد اور خشک موسم میں بلغم اور خشک کھانسی ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے، لیکن لازمی نہیں کہ اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے اور ڈھیروں روپے خرچ کر کے دوائیوں کا استعمال کرنا پڑے، کیونکہ صرف ایک پھل ہی اس کے علاج کے لئے کافی ہے۔
جی ہاں! وہ پھل ہے امرود، اب امرود کا موسم آگیا ہے تو اس موسم میں اگر کھانسی ہو تو امرود کا استعمال کرنا نہ بھولیں، کھانسی کے علاج کے لئے امرود بہترین ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر کھانسی کے شربتوں میں بھی امرود کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• کھانسی سے نجات کے لئے امرود استعمال کرنے کا طریقہ

امرود اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس میں وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، کسیلے الکلائن اور دیگر بہترین غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، امرود فائبر سے بھرپور ہوتا ہے امرود میں موجود وٹامن سی اور آئرن کھانسی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کھانسی چاہے خشک ہو یا بلغم والی دونوں ہی طرح کی کھانسی میں امرود فائدے مند ہے۔
لیکن دونوں طرح کی کھانسی کو دور کرنے کے لئے اس کے استعمال کے طریقے بھی الگ الگ ہیں۔

• خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال

خشک کھانسی میں گلا، حلق اور زبان مستقل خشک رہتا ہے، ایسے میں بار بار پھندا بھی لگتا ہے اور پیاس کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے، البتہ بار بار خشک کھانسی کی وجہ سے کھانسنے سے گلے میں خراش بھی آ جاتی ہے۔ ایسے میں امرود دھو کر باریک باریک کاٹ لیں اور اس پر دارچینی پاؤڈر اور شہد ڈال کر مکس کریں پھر پانی پی کر یہ امرود کھائیں، امرود کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد تک پانی نہ پیئیں۔

• بلغم والی کھانسی کے لئے امرود کا استعمال

بلغم والی کھانسی سے جہاں سینے، پھیپھڑوں اور گلے میں درد ہوتا ہے وہیں ٹانگوں میں بھی درد ہوجاتا ہے ایسے میں امرود کا استعمال بےحد فائدے مند ہے امرود میں موجود آئرن، وٹامن سی اور خاص طور پر پوٹاشیم بلغم والی کھانسی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے لئے 1 سے 2 امرود دھو کر خشک کر لیں اب اس کو توے پر رکھ کر اتنا بھونیں کہ اس کا چھلکا جل جائے اسے گھماتے رہیں اور سب طرف سے اس کا چھلکا جلا لیں اب اسے کاٹیں اس پر کالی مرچ اور کالا نمک چھڑک کر رات سونے سے پہلے کھا لیں، امرود سے پہلے پانی پی لیں مگر امرود کھانے کے بعد پانی کا استعمال نہ کریں، کھانسی دور ہو جائے گی۔
یہ دونوں ہی طریقے خشک اور بلغم والی کھانسی کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام دور کرنے کے لئے بھی مفید ہیں۔

Amrood Se Khansi Ka Ilaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amrood Se Khansi Ka Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amrood Se Khansi Ka Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15981 Views   |   21 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

امرود سے کھانسی کا علاج ۔۔ جانیئے امرود کا کس طرح استعمال کرنے سے خشک یا بلغم والی کھانسی کا علاج کیا جا سکتا ہے

امرود سے کھانسی کا علاج ۔۔ جانیئے امرود کا کس طرح استعمال کرنے سے خشک یا بلغم والی کھانسی کا علاج کیا جا سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امرود سے کھانسی کا علاج ۔۔ جانیئے امرود کا کس طرح استعمال کرنے سے خشک یا بلغم والی کھانسی کا علاج کیا جا سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔