Amazing Uses of Nail Polish Remover in Urdu

ناخنوں سے نیل پالش صاف کرنے کے لیے لڑکیاں اور خواتین نیل پالش ریموور استعمال کرتی ہیں۔ مگر اس شے کے ذریعے مختلف کام انجام دینے ممکن ہیں، یہ بات نیل پالش ریموور کو منفرد بنا دیتے ہیں۔یہ خاص طور پہ گھر چمکانے کے لیے بہت کارآمد چیز ہے۔ فرش میں نئی جان: کسی کاغذی تولیے کو اس محلول سے گیلا کریں اور ٹائلز، کنکریٹ کے فرش پر موجود ہر قسم کے نشانات صاف کردیں۔ تاہم اسے لکڑی کی سطح پر استعمال نہ کریں۔

جوتوں کو چمکایئے:

کسی کاغذی تولیے کو اس سے بھگوئیں اور جوتوں پر اس وقت تک پھیریں جب تک تمام داغ دھبے ختم نہیں ہوجاتے۔ اس کے بعد صاف کپڑے کو پھیر کر جوتے چمکا لیں۔

کی بورڈ کی صفائی:

روئی کو نیل پالش ریموور میں بھگوئیں اور نرمی سے لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کیز پر پھیریں تاکہ وہ اپنی اصل شکل میں بحال ہوجائیں۔

مارکر کے نشان:

ہاتھوں یا دیواروں پر سیاہی کے ختم نہ ہونے والے داغ ختم کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنائیں اور اسے ریموور میں بھگو کر پھیریں۔ وہ داغ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔

ریزر صاف کریں:

یہ محلول جراثیم کش ہوتا ہے۔ کسی ریزر کی صفائی کے لیے اسے ریموور میں بھگوئیں اور پھر بلیڈز کے درمیان کی جگہ کو پانی سے دھولیں۔ امکان ہے وہ ایک بار پھر نیا جیسا نظر آنے لگے گا۔

داغوں کی صفائی:

کسی پرانے کپڑے کو اس محلول میں بھگوئیں پھر چائے یا کافی کے داغ والی جگہ پر اسے رگڑیں اور پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔ اسے کپوں کے باہر پرنٹڈ جگہ پر پھیرنے سے گریز کریں۔

گلیو صاف کریں:

اگر جلد پر کسی جگہ طاقتور گلیو چپک جائے اور صاف نہ ہو رہا ہو تو روئی میں نیل پالش ریموور کو بھگوئیں اور اسے متاثرہ جگہ پر پھیر کر جادو دیکھیں۔

Today we would tell you amazing uses of nail polish remover that will make your life simpler and easier. Nail polish removers do not just remove the polish off your nails but they can perform many other tasks.
Let's explore!

Girls buy nail polish remover for removing the polish but they are unaware of its other uses. It particularly is helpful to shine up your home. It can make the floor clean and shiny, it can clean shoes, clean up your computer keyboard and yet more.

Here are the tips and tricks with nail polish remover in Urdu.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   14172 Views   |   03 Aug 2017
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about Amazing Uses of Nail Polish Remover in Urdu and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Amazing Uses of Nail Polish Remover in Urdu) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.