Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai

لونگ تقریباً ہروقت کچن میں موجود رہنے والا خاص مصالحہ جسے قدرت نے بیش بہا خوبیوں سے نوازا ہے بظاہر معمولی سا دکھنے والا یہ مصالحہ تشنج اور اینٹھن کے دوروں کو کم کرتا ہے ۔ معدے سے ریاح کو خارج کرنے میں مدددیتا ہے۔ آیوویدک طریقہ علاج میں لونگ کو دوا کے طور پر کئی صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ جن میں جوشاندہ اور سفوف دونوں شامل ہیں ۔
لونگ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو خون کی گردش کو مستحکم کرتے ہیں اور جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھتے ہیں ۔ لونگ کا تیل بیرونی مالش کے ذریعے جلد کو نئی زندگی دیتا ہے ۔ اس کی مالش سے حدت اورسرخی پیدا ہوتی ہے ۔ ہی مقوی معدہ ، دافع تشنج محرک جگر اور گردہ ہوتا ہے ۔ قبض کشا اور جلاب آور ادویات میں اسے ملا کر استعمال کرنے سے دیگر جلاب آور ادویات کی طرح پیٹ میں درد نہیں ہوتا ۔
لونگ سے نکلنے والا تیل بھی لونگ جیسے اوصاف رکھتا ہے ۔ تین سے پانچ بوند تک کھانے سے پیٹ درد، اپھارہ، بدہضمی اور قے وغیرہ کو دور کرتا ہے ۔

نظام ہضم کی خرابیاں :
لونگ انزائمز کا بہا ؤ تیز کرتا ہے ۔ چنانچہ نظام ہضم بہتر ہو جاتا ہے اسے معد کی متعدد تکالیف اور بدہضمی میں بے تکلفی سے استعمال کیا جاتا ہے ۔ خشک لونگ کا سفوف شہد کے ساتھ ملا کرچاٹنے سے قے اور متلی رُک جاتی ہے ۔ لونگ کا بے حس کرنے کا عمل غذا کی نالی اور معدے کو سُن کردیتا ہے ۔ چنانچہ قے رُک جاتی ہے ۔

کھانسی :
لونگ کا ایک دانہ خوردنی نمک (چٹکی بھر) کے ساتھ چبایا جائے تو بلغم کے اخراج میں آسانی ہوجاتی ہے ۔ گلے کی خراش کم ، کھانسی رُک اور حلق کی سوزش بھی اس سے ختم ہوجاتی ہے ۔ حلق کی سوزش اور بلغم کے اجتماع سے پیدا ہونے والی کھانسی کے علاج کے لئے جلاہو الونگ چبانا بھی اکسیر ہے ۔ لونگ کے تیل کے تین سے پانچ قطرے شہد اور لہسن کی ایک تری کے ساتھ کھانا اینٹھن والی کھانسی کی اذیت سے نجات دلاتا ہے ۔ یہ کھانسی تپ دق دمہ اور پرونکائٹس میں ہوتی ہے ۔ یہ دوا روزانہ ایک بار رات کو بستر پر جانے سے پہلے استعمال کرناجائز ہے ۔

ہیضہ :
لونگ کا استعمال ہیضہ کے تدارک میں بہت کامیاب ہے ۔ چار گرام لونگ اگر تین لیٹر پانی میں اس وقت تک اُبالے جائیں کہ آدھا پانی اُڑ جائے تو بقیہ پانی کو گھونٹ میں پیاجائے تو ہیضہ کی شدید علامتیں ختم ہو جاتی ہیں ۔

دمہ :
لونگ دمہ کا بھی موثر علاج ہے ۔ چھ عدد لونگ تیس ملی لیٹر پانی میں ڈال کر اُبالنے سے جوشاندہ تیار ہوجائے گا۔ اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر چائے کا ایک چمچ روزانہ جوشاندہ تین بار پینے سے بلغم کا اخراج تیز ہوجاتا ہے اور دمہ سے افاقہ ہوتاہے ۔

دانتوں کی بیماریاں :
دانت درد میں لونگ کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اس کے جراثیم کش اجزاء دانتوں کی انفیکشن بھی ختم کردیتے ہیں ۔ متاثرہ دانت کے خلاء میں لونگ کا تیل لگانے سے درد ختم ہوجاتا ہے لونگ چوسنے سے بھی گلے کے امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔

کان کا درد :
ایک لونگ کا دانہ تلوں کے تیل میں (ایک چائے کا چمچ) گرم کرکے تین سے پانچ قطرے کان میں ڈالنیسے کان کا درد ختم ہوجاتا ہے ۔

سردرد :
نمک دودھ اور پسے ہوئے لونگ کا لیپ پیشانی پر لگانے سر درد کا خاتمہ ایک پرانا گھریلو ٹوٹکا ہے ۔ نمک رطوبت کشید کرکے تناؤ کم کرتاہے ۔

Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai - Clove is an evergreen tree, which produces a flower bud that has numerous medicinal properties. Clove uses in several Pakistani, Indian and Chinese dishes. It is rich in minerals such as calcium, hydrochloric acid, iron, phosphorus, sodium, potassium, and vitamin A and vitamin C. Lets here come to know more about clove in urdu.

Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   91836 Views   |   15 Oct 2014
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

Very Good Article is Kfoods Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy mehfooz rakhta ha Laung k baary ma buhat achi info Kfoods pr Share ki gai ha

  • asma, Lahore

Kfoods ya ye article boht acha hai hm ne long k kuch fawaid k bare main suna lekin is k itny faidy hain ye kfoods walo k is article se pata chala ....

  • Aamir Mushtaq, Iran

Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai

Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Laung Ka Estemal Kai Bemarion Sy Nijat Dilata Hai سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔