آپ بھی ہیموگلوبن کی کمی دور کرنا چاہتے ہیں تو ان ٹپس کو آزمائیں جو جلد ہی خون کی کمی کو دور کریں۔۔

ہمارے جسم میں خون کی متوازن مقدار کا ہونا اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے اور اگر خون ہی نہ ہو تو انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ خون میں مختلف قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں ہیمو گلوبن سب سے اہم جز ہے۔ ہیموگلوبن میں موجود آئرن خون کے رنگ کو سرخ کرتا ہے ۔ اس کی مقدار جسم سے کم ہو جائے تو خون پتلا ہو جاتا ہے ۔
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ہیموگلوبن کی کمی کو دور کرنے کی نہایت آسان ٹپس جن کا رزلٹ آپ کو بھی حیران کردے گا:

انار:
انار میں آئرن، کیلشیئم، پروٹین، کاربوہائڈریٹ اور فائبر موجود ہوتا ہے جو خون کے اندر موجود ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے۔ اب چونکہ ٹھنڈا موسم ہے تو انار آپ کو آسانی سے مل بھی جائے گا بس ایک گلاس انار کا جوس ناشتے سے قبل پی لیں اور ناردانے کا پاؤڈر ایک چمچ دوپہر کے کھانے کے بعد سادے پانی کے ساتھ استعمال کرلیں۔

چقندر:
چقندر بھی ہیموگلوبن کا لیول بڑھانے کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں آئرن، فولک ایسڈ، فائبر اور پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے جو جسم میں ریڈ سیل کو بڑھانے اور کثافتوں کے اخراج کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس کو چاہے سلاد کے طور پر کھائیں یا کھانے میں پکا کر، جوس بنا کر استعمال کریں یا شیک کے طور پر یہ ہر طرح آپ کے لئے مددگار ہے۔

مونگ پھلی:
مونگ پھلی میں چونکہ فولک ایسڈ ہوتا ہے اسی وجہ سے یہ ہیموگلوبن کو بڑھانے میں فائدہ دیتی ہے۔ اس کو آپ کسی طرح بھی کھالیں یہ آپ کے خون کو بھی صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ورزش:
جسم میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھانا دراصل ہیموگلوبن کی مقدار بڑھنے کی اہم وجہ ہے لہٰذا ورزش اس کا آسان حل ہے۔ دن میں ایک مرتبہ چاہے آدھا گھنٹہ ہی صحیح مگر ورزش کریں اس سے کولیسٹرول اور دل کی صحت بھی بڑھے گی ساتھ ہی خون بھی اچھا ہو جائے گا۔

گاجر:
گاجر میں بیٹا کیروٹن جیسے پروٹینز پائے جاتے ہیں جو اعصابی نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ خون اور اس میں موجود ہیموگلوبن کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

How To Increase Hemoglobin Levels

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Increase Hemoglobin Levels and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Increase Hemoglobin Levels to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12615 Views   |   12 Nov 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ بھی ہیموگلوبن کی کمی دور کرنا چاہتے ہیں تو ان ٹپس کو آزمائیں جو جلد ہی خون کی کمی کو دور کریں۔۔

آپ بھی ہیموگلوبن کی کمی دور کرنا چاہتے ہیں تو ان ٹپس کو آزمائیں جو جلد ہی خون کی کمی کو دور کریں۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ بھی ہیموگلوبن کی کمی دور کرنا چاہتے ہیں تو ان ٹپس کو آزمائیں جو جلد ہی خون کی کمی کو دور کریں۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔