طلاق لینے والے والدین کے بچے ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔۔ طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے علیحدگی اور بچوں سے متعلق کیا حقیقت بتائی؟

Tahira Syed Opens Up About Divorce From Naeem Bukhari

پاکستان کی تاریخ میں کچھ ہی شادی شدہ جوڑے ایسے گزرے ہیں جو کہ علیحدگی کے باوجود عوام کی یادوں میں اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہی زندہ ہیں- ان میں سے ایک جوڑا طاہرہ سید اور نعیم بخاری کا ہے جو کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتے تھے مگر ان کی علیحدگی نے سب ہی کو اداس کر دیا-

طاہرہ سید اور نعیم بخاری کی شادی

طاہرہ سید ایک معروف گلوکار گھرانے سے تعلق رکھتی تھی ملکہ پکھراج کی صاحب زادی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک وکیل بھی ہیں۔ ان کی شادی نعیم بخاری کے ساتھ 1975 میں ہوئی اور اس شادی سے ان کے دو بچے بھی ہوئے جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی تھی-

طاہرہ سید اور نعیم بخاری کی ملاقات معروف وکیل ایس ایم ظفر کے دفتر میں ہوئی جہاں دونوں ہی بطور وکیل پریکٹس کر رہے تھے۔ جہاں سے تعلق بڑھا تو نعیم بخاری نے ان کے گھر آنا شروع کر دیا اور نعیم بخاری سے ان کی والدہ بہت متاثر ہوئيں اور وہ نعیم بخاری کو اپنا داماد بنانے پر تیار ہوگئی-ں جس پر طاہرہ سید کو کوئی اعتراض بھی نہ تھا-

شادی کے خوبصورت ترین پندرہ سال

خوبصورت ترین یہ جوڑہ شادی کے پندرہ سالوں تک ایک دوسرے کے ساتھ مثالی زندگی گزارتا رہا بلکہ اس دوران دونوں نے اپنے کیرئیر کا عروج بھی دیکھا- نعیم بخاری اس وقت میں مصروف ترین وکیل تھے جب کہ دوسری طرف طاہرہ سید کا شمار پاکستان کی مقبول ترین گلوکاراؤں میں ہوتا تھا۔ اس جوڑے کے نصیب پر لوگ رشک کرتے تھے-

محبت بھرے تعلق کا اختتام

اس خوبصورت جوڑے کی علیحدگی کی وجوہات کے حوالے سے ویسے تو لوگ مختلف وجوہات بیان کرتے ہیں مگر یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ جس طرح بہت عزت و احترام کے ساتھ زندہ رہے اسی طرح ان دونوں کے درمیان علیحدگی بھی اسی عزت و وقار کے ساتھ ہوئی اور ان دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو کر کبھی بھی کچھ نہیں کہا-

ہم ایک ساتھ بھی خوش تھے اور علیحدہ ہو کر بھی خوش رہے

اپنی طلاق کے حوالے سے اب طاہرہ سید کچھ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتی ہیں اب جب کہ ان کے دونوں بچے وکالت کرنے کے بعد شادی کر چکے ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں تو اب طاہرہ سید کا طلاق کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اور نعیم بخاری ایک دوسرے کے ساتھ بھی خوش تھے- اور جب ایک دوسرے سے جدا ہوئے تب بھی انہوں نے اس حقیقت کو قبول کیا اور اپنی اپنی جگہوں پر پرسکون زندگی گزاری-

طلاق یافتہ بچے زيادہ کامیاب ہوتے ہیں

بچوں کے باوجود طلاق لینے کے فیصلے کے حوالے سے طاہرہ سید کا یہ کہنا تھا کہ ان کے نزدیک طلاق یافتہ والدین کے بچے دوسرے بچوں کے مقابلے میں زيادہ کامیاب ہوتے ہیں- اپنے اس نظریے کے حوالے سے انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے گھر میں جہاں ماں باپ میں اختلاف ہوں وہاں بچوں کی تربیت اچھی نہیں ہو سکتی ہے اور ایسے گھروں میں پلنے والے بچے نفسیاتی مسائل کے ساتھ بڑھتے ہیں-

جب کہ درست وقت پر علیحدگی کے فیصلے کے سبب بچوں کو ٹوٹے گھر کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے- اس وجہ سے انہوں نے طلاق کے بعد اپنے بچوں کی پرورش خود کی اور ان کو فخر ہے کہ ان کے بچوں کی تربیت میں کسی قسم کی کمی نہیں رہی-

ان کی بیٹی کرن اور بیٹا حسنین دونوں نے نہ صرف وکالت کا امتحان پاس کیا بلکہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں بہت ہی کامیاب زندگی گزار رہے ہیں-

ایک فرد کے جانے سے گھر نہیں ٹوٹتا

طاہرہ سید کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ مرد سے علیحدہ ہونے سے گھر نہیں ٹوٹتا ہے گھر اپنی جگہ پر رہتا ہے ماں کے جانے یا باپ کے جانے سے گھر نہیں ٹوٹتا- اپنے بچوں کے حوالے سے طاہرہ سید کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب ان دونوں کی علیحدگی ہوئی تو ان کی بیٹی بارہ سال کی جب کہ بیٹا 3 سال کا تھا-

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ باپ کا کام کمانا جب کہ ماں کا کام بچوں کی پرورش ہوتا ہے تو یہی حساب ان کے بچوں کا بھی تھا ان کے بچوں کی پرورش انہوں نے خود کی اور ان کے بچوں کو طلاق کے بعد باپ کی کمی بالکل محسوس نہیں ہوئی- یہی وجہ ہے کہ ان کے بچے اپنی زندگی میں صرف ماں کی تربیت کے سبب کامیاب ترین بنے-

تاہم یہ طاہرہ سید کا ذاتی فیصلہ ہے اور اپنے بچوں کی پرورش کے لیے انہوں نے دوسری شادی نہ کی جب کہ نعیم بخاری نے طلاق کے کچھ عرصے بعد دوسری شادی کر لی جس سے ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہے-

Tahira Syed Opens Up About Divorce From Naeem Bukhari

Tahira Syed Opens Up About Divorce From Naeem Bukhari

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tahira Syed Opens Up About Divorce From Naeem Bukhari and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tahira Syed Opens Up About Divorce From Naeem Bukhari to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   16384 Views   |   08 Nov 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

طلاق لینے والے والدین کے بچے ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔۔ طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے علیحدگی اور بچوں سے متعلق کیا حقیقت بتائی؟

طلاق لینے والے والدین کے بچے ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔۔ طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے علیحدگی اور بچوں سے متعلق کیا حقیقت بتائی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طلاق لینے والے والدین کے بچے ہی کامیاب ہوتے ہیں ۔۔ طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے علیحدگی اور بچوں سے متعلق کیا حقیقت بتائی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔