کیا آپ بھی سدا جوان اور حسین نظر آنا چاہتے ہیں تو آج ہی ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

سدا جوان رہنا ہر ایک کی خواہش ہے۔مگر کچھ لو گ اپنی عمر سے کافی بڑے دکھائی دیتے ہیں،اس کی کئی وجہ ہو سکتی ہیں جیسے سگریٹ نوشی،پانی کی کمی،نیند کی کمی اور اسٹریس وغیرہ۔مگر دیکھا گیا ہے کہ اس ضمن میں لوگوں کی بڑی تعداد مہنگی ادویات استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ اس ذریعے ڈھلتی عمر کے اثرات سے بچ سکیں۔جبکہ یہی کام وہ سستی ترین قدرتی اشیاء سے بھی لے سکتے ہیں۔ یہاں پر کچھ غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کو عمر بڑھتی عمر کے اثرات بچا سکتی ہیں۔

ٹماٹر

ٹماٹر اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ایک عام سی سبزی ہے جو جلد کو ہر طرح کی بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ مختلف قسم کے جراثیم کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے جو کہ جلد پر جھریوں کی افزائش کے ساتھ کئی طرح کے نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

مچھلی

اگر آپ مچھلی کھانے کے شوقین ہے تو یہ بات آپ کو مزید خوش کر دے گی کہ مچھلی کی تقریباً تمام ہی اقسام میں پایا جانے والا غذائی جز ڈی ایم اے ای جلد کو ڈھلنے اور جھریاں پڑنے کے عمل کو روکتا ہے۔ جبکہ اس میں شامل دیگر اجزاء دل کو بیماریوں سے بچانے کے ساتھ یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔مچھلی کو اپنی غذا میں شامل کر کے آپ کولسٹرول کو بھی اعتدال میں رکھ سکتے ہیں۔

سبز چائے

اگر یہ کہا جائے کہ سبز چائے کسی ٹرینڈ سے کم نہیں تو بے جانہ ہوگا۔سبز چائے بڑھتی عمر کی رفتار کو کم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔اس میں شامل اینٹی آکسیڈینٹ سورج کی مضر صحت شعاعوں سے بچاتا ہے۔سبز چائے میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کی نمو میں اہم کردار ادا کرتا ہے تو اٹھائیں سبز چائے کا ایک کپ اور حاصل کریں اس حیرت انگیز فوائد۔

شہد

شہد عمر رسیدگی روکنے والا سب سے لیس دار مادہ ہے،لیکن یہ بڑھاپا روکنے کی ایک بہترین غذا بھی ہے اور جلد کے بہت سارے مسائل کا علاج بھی ہے۔شہد چہرے کے مساموں کو گہرائی سے صاف کر کے جلد کو کئی برس جوان بنا دیتا ہے۔ جلد کے لئے یہ ایک بہترین ٹانک اور لوشن ہے۔ یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہو ئے اسے ہموار رکھتا ہے۔اسے آپ سبز چائے میں ملا کر پئیں تو جلد پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گاجر

گاجر کئی طرح کے وٹامن اپنے اندر لئے ہوئے نارنجی رنگ کی ایک حیرت انگیز سبزی ہے جو نہ صرف آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہے بلکہ جلد کو صاف اور جھریوں سے پاک کرنے میں بھی بے حد مددگار ہے۔یہ جلد کے خلیات کو نقصان پہنچانے والے جراثیم کی روک تھام کرتی ہیں۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے دوسری چیزوں کے ساتھ اور بنا پکائے بھی کھایا جاسکتا ہے۔

دہی

دہی سے نہ صرف جھریاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اسے جلد پر پڑنے والے نشانات دور کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ بھی وٹامن سے بھر پور ہونے کی بناپر جسم کے افعال کو بہتر کرتا ہے جس کا مثبت اثر آپ کی جلد پر بھی ہوتا ہے۔اسے کئی طرح کے کھانوں کے ساتھ باقاعدگی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آڑو

آڑوالٹراوئلٹ شعاعوں کے ساتھ ہی جلد کو نقصان پہنچانے والے جراثیم کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔آڑواہم وٹامنز جیسے وٹامن اے،وٹامن سی حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو دیگر پھلوں کی طرح جلد کو حیران رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں پو ٹاشییم بھی پایا جاتا ہے۔۔یہ جلد کو ہموار کرنے اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں خاص افادیت رکھتا ہے۔

خشک میوہ جات

ان کی کیا ہی بات ہے،اگر آپ خشک میوہ جات کھانے کے شوقین ہیں تو دن بھر کھانے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہوسکتی،اس میں موجود فیٹی ایسڈ جلد کی قدرتی چمک فراہم کرنے کے ساتھ تھکاوٹ کو بھی دور کرتے ہیں۔ خشک میوہ جات کی کافی ورائیٹی ہے جسے سادہ یا روسٹ کر کے بھی کھایا جاسکتا ہے جو آپ کو سستی سے بچا کر توانائی بہال کرتے ہیں۔

روغن زیتون

روغن زیتون کی جسم اور جلد کے حوالے سے افادیت کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں۔یہ آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اور ساتھ ہی جلد کی نمی کو بر قرار رکھتا ہے۔آپ اسے اپنی جلد پر لگائیں یہ آپ کی جلد کو خوبصورت بنادے گا۔

بیریز

بیریز کھانا جلد کو جوان رکھنے کا سب سے میٹھا طریقہ ہے۔اس میں شامل اینٹی آکسیڈینٹ جلد کے خلیات کو طویل مدت تک نقصان سے بچاتے ہیں۔یہ جلد کو صاف کر کے اسے ہموار اور صحت مند رکھتی ہیں۔

Sada Jawan Rehna Hai To In Ghizaon Ka Istemal Krain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Sada Jawan Rehna Hai To In Ghizaon Ka Istemal Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sada Jawan Rehna Hai To In Ghizaon Ka Istemal Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2517 Views   |   24 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کیا آپ بھی سدا جوان اور حسین نظر آنا چاہتے ہیں تو آج ہی ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

کیا آپ بھی سدا جوان اور حسین نظر آنا چاہتے ہیں تو آج ہی ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی سدا جوان اور حسین نظر آنا چاہتے ہیں تو آج ہی ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔