کرینہ اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور نہ صرف بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں میں شامل ہیں، بلکہ ان کا شمار لیجنڈز میں ہوتا ہے۔

تاہم اداکار اپنی بیٹیوں کو لے کر بے حد حساس ہیں، جب کرشمہ کی شادی ہو رہی تھی۔ اُس وقت بھی رندھیر کپور ایک ایسی کشمکش میں مبتلا تھے جو انہیں پریشان کیے ہوئے تھے۔
دلی کے مشہور کاروباری گھرانے کے چشم و چراغ سنجے کپور سے کرشمہ کی شادی طے پائی تھی، اگرچہ کرشمہ اس شادی سے انکاری تھی تاہم یہ ان کی والدہ ببیتا کا دباؤ تھا جس کی بنا پر کرشمہ نے شادی کی۔

کرشمہ کپور نے دباؤ میں شادی کر تو لی اور نبھانے کی بھی کوشش کی تاہم گھریلو جھگڑے، شوہر کی مار پیٹ، سمیت سنجے نے کرشمہ پر پیسے کے عوض شادی کرنے کا الزام لگایا جس پر کرشمہ کا کہنا تھا کہ سنجے میری ابھیشیک سے ٹوٹی ہوئی منگنی پر بھی بحث کرتے تھے۔

اس حوالے سے کرشمہ کے والد کا کہنا تھا کہ میں شروع دن سے ہی اس رشتے کے خلاف ہوں، ہم کپور گھرانے کو پیسے کی کیا ضرورت، ہماری صلاحیتوں کی بنا پر ہم بہت کما سکتے ہیں۔ سنجے ایک نچلے طبقے کا آدمی ہے، میری بیٹی ایک بہترین ماں اور بہو تھی وہ اس شخص کے قابل ہی نہیں تھی۔
کرشمہ کے 2 بچے ہیں، بیٹی اور بیٹا جس کی پرورش کی ذمہ داری کرشمہ نے لی ہے، جبکہ دونوں کی طلاق 2016 میں ہوئی تھی، والد آج بھی اس بات کو سوچ کر افسردہ ہو جاتے ہیں اور پچھتاتے ہیں کہ کاش بیٹی کو اس شخص سے شادی نہ ہونے دیتا۔